ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : حادثاتی طور پر لوہے کا پائپ الیکٹرک وائر سے چھو گیا - شاک لگنے سے ایک شخص جاں بحق

بنٹوال : حادثاتی طور پر لوہے کا پائپ الیکٹرک وائر سے چھو گیا - شاک لگنے سے ایک شخص جاں بحق

Wed, 01 Jul 2026 12:48:58    S O News
denzil_300626_ismail

بنٹوال،  یکم جولائی (ایس او نیوز) میرامجالو نامی علاقے میں اپنی دکان کے آگے شیڈ بناتے وقت حادثاتی طور پر لوہے کا پائپ سامنے سے گزرتی ہوئی الیکٹرک وائر سے چھو جانے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت اسماعیل (58 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔

متوفی اسماعیل کے فرزند صفوان کی طرف سے بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق اسماعیل اپنی دکان کے آگے شیڈ بنانے کے لئے دو لوہے کے پائپ زمین میں گاڑھ چکا تھا ۔ جب اس نے تیسرا 20 فٹ لمبا اٹھا کر اس کے اندر موجود ریت صاف کر رہا تھا تو اچانک وہ پائپ اوپر سے گزرتی ہوئی الیکٹرک وائر کو چھو گیا جس کی وجہ سے اسماعیل کو بجلی کا زبردست جھٹکا لگا اور وہ زمین پر گر پڑا ۔

حالانکہ فوری طور پر اسماعیل کو منگلورو پڈیل کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا مگر علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے اس نے دم توڑ دیا ۔

بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن میں غیر فطری موت کا معاملہ  [یو ڈی آر] درج کیا گیا ہے ۔ مزید تحقیق کی جا رہی ہے ۔


Share: