ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : طوفانی ہوا اور کڑکتی بجلیوں کے درمیان مندر پر گر گیا سو سال پرانا درخت

بنٹوال : طوفانی ہوا اور کڑکتی بجلیوں کے درمیان مندر پر گر گیا سو سال پرانا درخت

Mon, 01 Jun 2026 12:33:03    S O News

بنٹوال ،یکم / جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے مختلف علاقوں میں اتوار کی شام کو چلنے والی طوفانی ہوا اور کڑکتی بجلیوں نے  اچھا خاصہ نقصان پہنچایا ہے ۔  
    
موصولہ رپورٹ کے  مانچی، بولانتور اور اطراف کے دیہاتوں میں بہت تیز ہوائیں چلنے لگیں اور پھر بجلیوں کی کڑک کے ساتھ برسات ہونے لگی ۔ مانچی گاوں میں مبینہ طور پر ایک سو سال پرانا درخت گرنے سے درگا پرمیشوری مندر کی چھت کو نقصان پہنچا ہے ۔  مندر کے ایک ہال میں جس وقت بھکتوں اور انتظامیہ کمیٹی کی میٹنگ چل رہی تھی تب اس سے متصلہ دوسرے ہال کی چھت پر درخت گرا تھا ۔ خوش قسمتی سے مندر کے اس ہال میں کوئی بھی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے جسمانی نقصان کا خدشہ ٹل گیا ۔
    
اس کے علاوہ بولانتور گاوں میں ایک مکان پر درخت گر گیا جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ۔   اسی طرح بالٹیلا گاوں میں ناریل کا درخت ایک مکان پر گرنے کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ۔ مزید کئی علاقوں میں بارش اور ہواوں کی وجہ سے نقصانات ہونے کی خبر ہے ۔ 
    
مقامی ریوینیو افسران نے متاثرہ مقامات کا دورہ کرکے نقصانات کا اندازہ لگانے کا کام شروع کیا ہے ۔ 


Share: