بھٹکل، 27 اپریل (ایس او نیوز): بھٹکل تعلقہ کے گورٹے کے قریب پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں چلتی ٹرین سے گر کر ایک نوجوان مزدور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
متوفی کی شناخت بہار کے رہائشی ابھیناش کمار (28) کے طور پر کی گئی ہے، جو بطور یومیہ مزدور کام کرتا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ وہ نظام الدین سے ایرناکولم جانے والی منگلورو–لکشدیپ ایکسپریس ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔ اسی دوران جب ٹرین بھٹکل تعلقہ کے گورٹے کے قریب سے گزر رہی تھی تو وہ اچانک توازن کھو بیٹھا اور ٹرین سے نیچے گر گیا، جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
اس سلسلے میں بھٹکل مضافاتی پولیس تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔