ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے لیے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کا اعلان، مداخلت پر سخت ردعمل کا انتباہ

آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے لیے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کا اعلان، مداخلت پر سخت ردعمل کا انتباہ

Mon, 04 May 2026 12:39:37    S O News
آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے لیے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کا اعلان، مداخلت پر سخت ردعمل کا انتباہ

واشنگٹن، 4/ اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے تجارتی جہازوں کی مدد کے لیے ایک ننی پہل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے نئے قدم کا نام ’پروجیکٹ فریڈم‘ رکھا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پہل دنیا بھر کے ان ممالک کے لیے ہے، جنہوں نے امریکہ سے مدد مانگی ہے تاکہ وہ اس اہم آبی گزرگاہ سے اپنے جہازوں کو بحفاظت نکال سکیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ دنیا بھر کے کئی ممالک نے امریکہ سے آبنائے ہرمز میں پھنسے اپنے جہازوں کو بحفاظت نکالنے کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ملک مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ میں کسی بھی طرح سے شامل نہیں ہیں۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ ’’ایران، مغربی ایشیا اور امریکہ کے مفاد میں ہم نے ان ممالک کو اطلاع دی ہے کہ ہم ان کے جہازوں کو ان ٖپابندی شدہ آبی گزرگاہوں سے محفوظ طور سے باہر نکالیں گے تاکہ وہ آزادانہ طور سے اپنا کاروبار کر سکیں۔‘‘ ٹرمپ نے اس پہل کو ایک انسانی کوشش بتایا ہے جس کا مقصد پائلٹ دستہ اور کمرشیل شپنگ کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ، مغربی ایشیائی ممالک اور خاص طور سے ایران کی طرف سے ایک انسانی اشارہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کئی جہازوں میں کھانا اور دیگر ضروری اشیا کی قلت ہو رہی ہے جو بڑے پائلٹ دستہ کے ممبران کے لیے صحت اور شفاف طریقے سے وہاں رہنے کے لیے ضروری ہے۔

’پروجیکٹ فریڈم‘ کے تحت جہازوں کو محفوظ نکالنے کی کارروائی پیر کے روز (مغربی ایشیائی وقت) شروع ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کے ان کے نمائندے ایران کے ساتھ بہت مثبت مذاکرات کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ قدم ان لوگوں، کمپنیوں اور ممالک کو آزاد کرنے کے لیے ہے جنہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ حالات کے شکار ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس انسانی کارروائی میں کسی بھی طرح کی دخل اندازی کے خلاف سخت انتباہ بھی جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی طرح سے اس انسانی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو بدقسمتی سے اس مداخلت سے پوری طاقت کے ساتھ نپٹا جائے گا۔


Share: