ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / راجیہ سبھا رکن بننے کے بعد نتیش کمار کی وزیر اعلیٰ رہائش خالی، جلد دیں گے استعفیٰ

راجیہ سبھا رکن بننے کے بعد نتیش کمار کی وزیر اعلیٰ رہائش خالی، جلد دیں گے استعفیٰ

Sun, 12 Apr 2026 12:25:56    S O News

پٹنہ ، 12/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اب راجیہ سبھا کے رکن بن گئے ہیں اور وہ جلد ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

یہی وجہ ہے کہ نتیش کمار کا سامان وزیر اعلیٰ رہائش (ایک انے مارگ) سے ان کے نئے پتہ (۷؍ سرکیولر روڈ) پر منتقل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ نتیش کمار جب بھی وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ چھوڑتے ہیں تو ۷؍ سرکیولر روڈ میں ہی قیام کرتے ہیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے یہ بحث تیز تھی کہ وہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ چھوڑنے کے بعد کہاں جائیں گے۔ تازہ خبروں کے مطابق استعفیٰ سے قبل ہی وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ خالی کی جارہی ہے۔ سامان کی منتقلی کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل جب ۹؍ مہینے کیلئے جیتن رام مانجھی وزیر اعلیٰ بنے تھے، تب بھی نتیش کمار اسی رہائش گاہ میں مقیم تھے۔

قابل ذکر ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لے لیا۔ نائب صدر سی پی رادھاکرشنن نے انہیں ہندی میں حلف دلایا۔ انہوں نے پرانی پارلیمنٹ عمارت کی طرف جسے اب ’سنویدھان سدن‘ کہا جاتا ہے، اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوک سبھا کے رکن اور مرکزی وزیر کی حیثیت سے اس عمارت سے وابستہ رہے ہیں اور اب دوبارہ یہاں آ گئے ہیں۔


Share: