ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے انچارج تحصیلدار کے طور پر پروین کرانڈے نے سنبھالا عہدہ

بھٹکل کے انچارج تحصیلدار کے طور پر پروین کرانڈے نے سنبھالا عہدہ

Fri, 12 Jun 2026 20:08:11    S O News
tahsildar-Praveen-Karande

بھٹکل 12/جون (ایس او نیوز) : بھٹکل کے تحصیلدار ناگیندر کولاشیٹی کے تبادلے کے بعد خالی ہونے والے عہدے پر ہونّاور کے تحصیلدار پروین کرانڈے نے جمعرات کو بطور قائم مقام تحصیلدار ذمہ داری سنبھال لی۔

عہدہ سنبھالنے کے موقع پر تحصیلدار دفتر کے افسران اور عملے نے پروین کرانڈے کو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے استقبال کیا۔

پروین کرانڈے اس سے قبل بھی بھٹکل میں قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جس کے باعث انہیں مقامی انتظامی امور کا تجربہ حاصل ہے۔

 

Share: