ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : روڈ رولر مشین کے نیچے دبنے سے مزدور ہلاک

پتور : روڈ رولر مشین کے نیچے دبنے سے مزدور ہلاک

Sun, 10 May 2026 11:59:21    S O News
پتور : روڈ رولر مشین  کے نیچے دبنے سے مزدور ہلاک

پتور، 10 / مئی (ایس او نیوز) اپن انگڈی میں گاندھی پارک کے قریب سڑک کی تعمیر کے دوران روڈ رولر مشین کے نیچے دبنے سے ایک مزدور کی موت واقع ہوگئی ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا تب نیشنل ہائی وے فور لین پروجیکٹ کے تحت سروس روڈ کی تعمیرکا کام چل رہا تھا ۔ اس دوران روڈ رولر سڑک کے کنارے لیٹے ہوئے ایک مزدور کے اوپر چڑھ گیا ۔ 
    
بھاری روڈ رولر کے نیچے دبنے کی وجہ سے شمالی ہندوستان سے تعلق رکھنے والے مزدور کا جسم بری طرح کچل گیا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ 
    
پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرنے کے ساتھ تحقیقات شروع کی ۔ 


Share: