ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آر ایس ایس پروگرام پر طلبہ کا سخت احتجاج

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آر ایس ایس پروگرام پر طلبہ کا سخت احتجاج

Wed, 29 Apr 2026 12:56:39    S O News
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آر ایس ایس پروگرام پر طلبہ کا سخت احتجاج

نئی دہلی ، 29 اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی)  دنیا بھر میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے مشہور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منگل کو اس وقت ہنگامہ آرائی ہوئی، جب آر ایس ایس کے ایک  پروگرام کے خلاف بائیں بازو سے وابستہ آئیسا سمیت طلبہ کے مختلف گروپوں نے شدید طور پر مخالفت کی۔ا س دوران کیمپس کے باہر سخت سیکوریٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق شعبہ انجینئرنگ کے آڈیٹوریم میں صبح ساڑھے ۱۰؍ بجے سے پروگرام بعنوان ’’یووامہا کمبھ سیوا سمرپن کے سو سال اور راشٹر نرمان میں یوواؤںکی بھومیکا‘‘ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔ جیسے ہی پروگرام شروع ہوا، طلبہ کے ایک بڑے طبقے نے آڈیٹوریم کے باہر احتجاج کرنا شروع کر دیا۔

ا ن طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام آر ایس ایس کا ہے، جامعہ ملیہ اسلامیہ جیسی عظیم درسگاہ میں فرقہ واریت پر مبنی کسی تنظیم کو کیسے پروگرام کی اجازت دی جا سکتی ہے؟احتجاج کے دوران حالات پر امن رہے ۔ ایک جانب پروگرام جاری رہا، دوسری جانب طلبہ احتجاج کرتے رہے۔ طلبہ کا دعویٰ ہے کہ وہ آر ایس ایس کا پروگرام  دو گھنٹے تک روکنے میں کامیاب رہے۔طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے کیمپس میں آر ایس ایس سے منسلک پروگرام کی اجازت دینا متنازع ہے اور اس سے اقلیتی برادری کے طلبہ میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ سکتا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے تاحال  اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ اس سے کچھ عرصہ قبل اے بی وی پی کے کارکنوں نے لڑکیوں کے گارگی کالج میں زبردستی گھس کر ہنگامہ کیا تھا۔ گارگی کالج دہلی یونیورسٹی کا لڑکیوں کا ایک کالج ہےجہاں اے بی وی پی باقاعدگی سے اس کالج میں اپنی سرگرمیاں انجام دینے کی کوشش کرتی ہے۔ اس واقعہ کے بعد گارگی طلبہ نے راہل گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں اس واقعہ کی جانکاری دی۔


Share: