ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سے شوہر کے گھر جانے کے لیے نکلی خاتون پانچ سالہ بیٹی سمیت لاپتہ؛ پولیس میں شکایت درج

بھٹکل سے شوہر کے گھر جانے کے لیے نکلی خاتون پانچ سالہ بیٹی سمیت لاپتہ؛ پولیس میں شکایت درج

Thu, 06 Aug 2026 20:59:42    S O News

بھٹکل 6/اگست (ایس او نیوز) :  بھٹکل سے اپنے شوہر کے گھر جانے کے لیے روانہ ہونے والی ایک 31 سالہ خاتون اپنی پانچ سالہ بیٹی سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں بھٹکل  مضافاتی  پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاپتہ خاتون کی شناخت فاطمہ ثمرین محمد عباس کرڈی (31) ساکن منکی، تعلقہ ہوناور کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ ان کی پانچ سالہ بیٹی کا نام زلیخہ پروین (5) بتایا گیا ہے۔

شکایت کے مطابق فاطمہ ثمرین اپنے والد کے گھر، ہیبلے، ہیریکیری (بھٹکل) سے یہ کہہ کر روانہ ہوئی تھیں کہ وہ اپنے شوہر کے گھر جا رہی ہیں، تاہم وہ نہ تو شوہر کے گھر پہنچیں اور نہ ہی دوبارہ اپنے والد کے گھر واپس آئیں، جس کے بعد اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کی لیکن کوئی سراغ نہ ملنے پر ان کے والد محمد شفیع نے بھٹکل  مضافاتی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون اور ان کی بیٹی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو فاطمہ ثمرین یا ان کی بیٹی زلیخہ پروین کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہوں تو فوری طور پر بھٹکل  مضافاتی  پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔


Share: