ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور : پانی کی پائپ لائن کے لئے سڑک کی کھدائی - گڈھے میں پھنس گئی مسافروں سے بھری بس

یلاپور : پانی کی پائپ لائن کے لئے سڑک کی کھدائی - گڈھے میں پھنس گئی مسافروں سے بھری بس

Tue, 09 Jun 2026 12:10:17    S O News
یلاپور : پانی کی پائپ لائن کے لئے سڑک کی کھدائی - گڈھے میں پھنس گئی مسافروں سے بھری بس

یلاپور ، 9/ جون (ایس او نیوز) شہر میں پینے کا پانی فراہم کرنے کی اسکیم کے تحت پائپ لائن بچھانے کے لئے جو کھدائی   کی گئی تھی اس میں بھری ہوئی مٹی کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے ایک مسافروں سے بھری ہوئی بس اس گڈھے میں دھنس کر رہ گئی ۔

اطلاع  کے مطابق یہ واقعہ کنیگیری علاقے میں پیش آیا ۔ کھودی گئی جگہ پر مٹی سخت نہ ہونے کی وجہ سے برسات ہوتے ہی وہاں پر گڈھا بن گیا تھا اور کئی موٹر گاڑیاں اس جگہ پر پھنسنے لگی تھیں ۔ جب یلاپور سے وڈے ہوکلی کی طرف جانے والی سرکاری بس بیس مسافروں کے ساتھ اس مقام پر پہنچی تو گڈھے کی مٹی اور زیادہ دھنس گئی جس میں سے بس آگے بڑھنے کی بجائے اس کا اگلا حصہ بیچ سڑک پر دو فٹ گہرائی تک پھنس کر رہ گیا ۔

لاکھ کوشش کے باوجود جب بس کو آگے نہیں بڑھایا جا سکا تو مختلف موٹر گاڑیوں کے ذریعے مسافروں کو آگے روانہ کیا گیا اور پھر اس کے بعد کرین کی مدد سے بس کو گڈھے سے کھینچ کر باہر نکالا گیا ۔ اس دوران گڈھے  میں مٹی  بھرنے کے لئے جے سی بی کا بھی استعمال کیا گیا ۔


Share: