ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور میں دو بسوں کی ٹکر، 26 مسافر زخمی؛ تین کی حالت تشویشناک

بیندور میں دو بسوں کی ٹکر، 26 مسافر زخمی؛ تین کی حالت تشویشناک

Sun, 25 Oct 2026 12:45:30    S O News
بیندور میں دو بسوں کی ٹکر، 26 مسافر زخمی؛ تین کی حالت تشویشناک

بھٹکل، 25 /اکتوبر (ایس او نیوز)کرناٹک کے ضلع اڈپی کے بیندور تعلقہ میں آراٹے پل کے قریب اتوار کی صبح دو بسوں کے درمیان تصادم میں 26 مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے منی پال کے کے ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کو کنداپور کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنداپور ٹریفک پولیس موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد معاملہ درج کرلیا۔

byndoor-two-bus-accident-2


Share: