ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے قریب بنٹوال میں مال بردار رکشہ، کار اور موٹر بائک کے درمیان سلسلہ وار حادثہ

منگلورو کے قریب بنٹوال میں مال بردار رکشہ، کار اور موٹر بائک کے درمیان سلسلہ وار حادثہ

Sun, 12 Apr 2026 19:21:24    S O News
منگلورو کے قریب بنٹوال  میں  مال بردار رکشہ، کار اور موٹر بائک کے درمیان سلسلہ وار حادثہ

منگلورو،  12/ اپریل (ایس او نیوز) تھمبے کے پاس موٹر بائک، گوڈس رکشہ اور کار کے درمیان پیش آئے ہوئے سلسلہ وار حادثے میں بائک سوار زخمی ہوگیا ۔
    
زخمی بائک سوار کی شناخت میندالا کے رہنے والے محمد انصار کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ منگلورو سے بی سی روڈ کی طرف جانے والی ایک کار کی رفتار تھمبے کے پاس کم ہو گئی اور ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دئے ۔ اس کی وجہ سے کار کے پیچھے چلنے والا مال بردار رکشہ کار کے پچھلے حصے سے ٹکرا گیا ۔ اس وقت محمد انصار کی بائک بھی رکشہ کے پیچھے چل رہی تھی جو اس سے ٹکرا گئی ۔ اس تصادم کے نتیجے میں محمد انصار زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ۔ 
    
اس سلسلہ وار حادثے کی وجہ سے سڑک پر تھوڑی دیر کے لئے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل واقع ہوا ۔ 


Share: