ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : ہندوتوا وادی کارکن پونیت کیریہلّی گرفتار

بیلتنگڈی : ہندوتوا وادی کارکن پونیت کیریہلّی گرفتار

Thu, 16 Apr 2026 12:48:51    S O News
Puneeth-Kerehalli

بیلتنگڈی، 16 / اپریل (ایس او نیوز) بیلتنگڈی پولیس نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقریر کی ترسیل اور اسے پھیلانے کے معاملے میں ہندتووادی کارکن پونیت کیریہلی کو بینگلورو سے  گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کے لیے اسے بیلتنگڈی لایا گیا ہے ۔ 
    
خیال رہے کہ بیلتنگڈی کے کسبا گاؤں میں ہنسی کٹے کے رہنے والے جورام باربوزا کی 7 اگست 2025 کو درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر پونیت کیریہلّی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ کیس درج کر لینے کے بعد اسے تفتیش کے لئے پولیس تھانے میں حاضر ہونے کی نوٹس دی گئی تھی ۔
    
شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ پونیت کیریہلی نے فرقہ وارانہ تفریق پیدا کرنے کے مقصد سے اشتعال انگیز ریمارکس کیے تھے اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلا دیا تھا ۔

پوچھ گچھ کے لیے بار بار طلب کرنے کے باوجود کی  پولیس کے سامنے پیش ہونے میں ناکامی کے بعد

پولیس نے بیلتنگڈی عدالت سے گرفتاری کا وارنٹ حاصل کیا اور ایک خصوصی ٹیم وارنٹ پر عمل درآمد کے لیے بنگلورو گئی اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا ۔     
    
گرفتاری کے بعد پونیت کو بیلتنگڈی لایا اور ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا ۔ 


Share: