ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: تراسی ساحل کے قریب خوفناک سڑک حادثہ - بس کی ٹینکر سے ٹکر - تین ہلاک - متعدد زخمی

کنداپور: تراسی ساحل کے قریب خوفناک سڑک حادثہ - بس کی ٹینکر سے ٹکر - تین ہلاک - متعدد زخمی

Wed, 29 Apr 2026 17:47:31    S O News
کنداپور: تراسی ساحل کے قریب خوفناک سڑک حادثہ - بس کی ٹینکر سے ٹکر - تین ہلاک - متعدد زخمی

کنداپور ، 29/ اپریل (ایس او نیوز) کنداپور کے تراسی ساحل کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ٹورسٹ بس پارک کیے گئے ٹینکر سے ٹکرائی اور اس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد مسافر زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق سیاحوں سے بھری ہوئی بس بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور سے اڈپی کی طرف جا رہی تھی ۔ اس دوران تراسی ساحل والے علاقے میں سڑک کے کنارے پارک کیے گئے ٹینکر سے بس ٹکرا گئی ۔ حادثے کے وقت بس کے اندر 47 مسافر موجود تھے ۔ جن میں زیادہ تر تعداد شیموگہ ضلع کے شنکرگھٹہ رام بھاپوری کالج میں زیر تعلیم بی کام کے طلبہ کی تھی ۔ یہ طلبہ ساحلی علاقے کی سیاحت پر نکلے تھے ۔
    
حادثے میں زخمی ہونے والے طلبہ کو علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں بہت سے زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔
    
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جائزہ اور کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے ۔ 


Share: