Sun, 03 Nov 2024 17:04:01
بھٹکل کی ایک خاتون دبئی میں ایک بلند عمارت سے گر کر جاں بحق ہوگئیں۔ مرحومہ کی شناخت فاطمہ روضہ بنت محمد علی عیدروسہ (عمر 32 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 12:54:04
کڈبا - پانجا روڈ پر پیش آئے ایک المناک حادثے میں اسکوٹی سوار اس وقت ہلاک ہوگیا جب سڑک کنارے موجود ایک درخت اس کے اوپر گر پڑا ۔ اس حادثے کے پس منظر میں سڑک کنارے خطرہ بنے ہوئے تمام درخت کاٹنے اور مہلوک فرد کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بڑی دیر تک راستہ روک کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 12:31:35
اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ شمالی غزہ کے حالات تباہ کن ہیں کیونکہ اسرائیل نے حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے نام پر وہاں اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے اطفال یونیسیف نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں شہری بھکمری، تشدد اور بیماریوں کے سبب موت کے دہانے پر ہے۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 12:14:19
یوپی میں 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران، بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے نعروں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ حال ہی میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے "بٹیں گے تو کٹیں گے" کا نعرہ دیا تھا، جس کے جواب میں سماج وادی پارٹی نے "جوڑو گے تو جیتو گے" کا نعرہ پیش کیا۔ مایاوتی نے اب دونوں پارٹیوں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ان کی حکمت عملیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 12:00:39
دیوالی کے بعد دہلی کی فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ہفتے کے روز دارالحکومت میں آلودگی کی صورتحال بدتر ہو گئی، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ایک بار پھر "بہت خراب" کے زمرے میں آ گیا۔ البتہ صبح کے وقت کچھ بہتری محسوس کی گئی تھی، لیکن دن کے باقی حصے میں ہوا کی کیفیت بگڑ گئی۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 11:54:35
فرید آباد کے سیکٹر 18 علاقے میں پٹاخے جلانے کے معاملے پر ہونے والی لڑائی میں ایک بزرگ شخص کو پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی عمر تقریباً 65 سال تھی۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی وہ فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 11:35:31
روس نے سنیچر کو امریکہ کے صدارتی انتخابات کے متعلق جعلی ویڈیوز کے پیچھے کوئی کردار ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ ایک وائرل ویڈیو میں کیریبئن ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن نے دعویٰ کیا کہ اس نے متعدد مرتبہ ووٹ دیا ہے،
View more
Sun, 03 Nov 2024 11:26:36
کاروار کے پولیس پریڈ میدان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ 69ویں کرناٹک راجیہ اُتسوا جشن کے موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر منکال ویدیا نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں مختلف دستوں کی جانب سے اعزازات وصول کرتے ہوئے ریاستی جشن کا پیغام دیا گیا۔ اس موقع پر ایک خوبصورت پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy