ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی میں ہوئی بھاری برسات ۔ شدید گرمی سے ملی وقتی راحت

اُڈپی میں ہوئی بھاری برسات ۔ شدید گرمی سے ملی وقتی راحت

Thu, 07 May 2026 18:33:36    S O News
اُڈپی میں ہوئی بھاری برسات ۔  شدید گرمی سے ملی وقتی راحت

اُڈپی،  7 / مئی (ایس او نیوز) اُڈپی میں آج صبح ہوئی بھاری برسات نے عوام کو وقتی طور پر شدید گرمی سے راحت دلائی ۔ 
    
ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق اڈپی شہر کے مختلف علاقوں اور اطراف و اکناف میں بادلوں کی گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ بھاری بارش ہوئی جس کی وجہ سے پارہ نیچے اترنے لگا اور پچھلے کچھ ہفتوں سے ناقابل برداشت حد تک بڑھتی ہوئی گرمی سے پریشان عوام نے کچھ سکون محسوس کیا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ بھاری برسات کی وجہ سے شہر کے کچھ نشیبی علاقوں میں عارضی طور پر پانی جمع ہوگیا، جس سے راہگیروں اور موٹر گاڑیوں کے لئے دشواری پیدا ہوئی ۔ اچانک ہوئی بارش کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر بڑی دیر تک لوگ پھنس کر رہ گئے اور بارش سے بچنے کے لئے یہاں وہاں آسرا تلاش کرتے نظر آئے ۔ 
    
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ساحلی کرناٹکا میں آئندہ چند دنوں تک قبل از مانسون بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔ 


Share: