کڈبا ،14 / نومبر( ایس او نیوز) آج النکار کے قریب نیکرے نامی علاقے میں پھلوں سے لدی ایک پک اپ گاڑی اور کار کے درمیان زبردست تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب منگلورو سے کڈبا کے علاقے کلارا کی طرف پھل لے جانے والی ایک پک اپ گاڑی، مخالف سمت سے آنے والی ایک کار سے ٹکرا گئی ۔ اس تصادم میں پک اپ گاڑی میں سوار دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
اطلاعات کے مطابق ان میں سے ایک شخص علاج کے لیے ہسپتال لے جائے جانے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ متوفی اور زخمی شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے ۔
کڈبا پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔