منگلورو، 9 /نومبر (ایس او نیو)کل رات شہر میں نیشنل ہائی وے 73 پر ’پڈیل‘ کے قریب چینی لے جانے والا ایک ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گیا ۔ اس حادثے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ ٹرک منگلورو سے بنگلورو کی جانب جا رہا تھا ۔ پڈیل جنکشن سے نیچے اترتے ہوئے ڈرائیور گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں گاڑی بائیں جانب مڑ کر الٹ گئی ۔ اس حادثے کے باعث ٹرک میں لدی شکر کی بوریاں سڑک پر بکھر گئیں ۔
حادثے کی جگہ کے بالکل قریب ہی بجلی کا ایک ٹرانسفارمر موجود تھا ۔ اگر ٹرک مزید بائیں جانب چلا جاتا تو کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا ۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر کنکناڈی ٹاؤن پولیس اسٹیشن اور ساؤتھ ٹریفک پولیس اسٹیشن کے اہلکار موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔ حادثے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے پڈیل جنکشن کے علاقے میں ہائی وے پر ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متاثر رہی ۔