نئی دہلی ، 3/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی)ملک بھر کی کئی ریاستوں میں مسلسل بارش نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ راجستھان کے۲۴؍ اضلاع میں مسلسل بارش جاری ہے۔ اجمیر کی گلیوں میں پانی بھر گیا ہے۔بہار کے بانکا میں مختلف مقامات پر بجلی گرنے سے ۶؍افراد کی موت ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے تمام اضلاع کیلئے بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔کیرالہ میں موسلا دھار بارش سے اڈوکی ا ور کوٹایم میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے۸؍ افراد کی موت ہو گئی ہے اور ۸؍ دیگر لاپتہ ہیں۔ حکومت نے۲۰۹؍ ریلیف کیمپ قائم کیے ہیں جہاں ۵۷۹۲؍ افراد کو ٹھہرایا گیا ہے۔کرناٹک کے شیموگہ ضلع میں اتوار کی صبح مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی ۔ مہلوکین میں ملکارجن (۳۵) ، ان کی بیوی ناگوینی(۲۸) اور ان کا ۳؍ سالہ بیٹا سنتوش شامل ہے ۔ حادثے کے وقت تینوں ایک پہاڑی کے قریب اپنے گھر میں سو رہے تھے۔
گجرات کے سورت میں بارش فی الحال رک گئی ہے لیکن دریائے کِم میں پانی کی سطح اب بھی بلند ہے۔ دریا کے کنارے پر واقع مکتی دھام شمشان ڈوب گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ آخری رسوم کیلئے دوسرے شمشان گھاٹوں کا سفر کرنے پر مجبور ہیں۔گجرات کے سورت میں بارش فی الحال رک گئی ہے لیکن دریائے کم میں پانی کی سطح بلند ہے۔ دریا کے کنارے پر واقع مکتیدھام شمشان ڈوب گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ آخری رسوم کیلئے دوسرے شمشان گھاٹوں کا سفر کرنے پر مجبور ہیں۔گجرات میں شدید بارش سے سب سے زیادہ نوساری، سورت، بھڑوچ، کھیڑا، ڈانگ، بھاؤ نگر، نرمدا اور مہی ساگر متاثر ہوئے ہیں۔
کیرالہ کے۱۲؍ اضلاع کیلئےبارش کا اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے اور ہماچل پردیش میں۷؍ اگست تک شدید بارش کیلئےیلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ کئی علاقوں میں سڑکیں مکمل طور پر زیر آب ہیں اور نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیاہے۔ مزید برآں، بعض مقامات پر پلوں کے اوپر سے نہریں بہہ رہی ہیں۔جموں کشمیر کے بانڈی پورہ، شوپیاں اور اننت ناگ میں موسلادھار بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ پہاڑوں سے ملبہ اور بڑے بڑے پتھر گرتے ہوئے نیچے آگئے۔ بانڈی پورہ کےکئی علاقوں میں سیلاب نے کئی گھروں کو نقصان پہنچایا اور سڑکوں پر شدید بہاؤ دیکھا گیا۔ ہماچل پردیش میں بھی بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے۷؍ اگست تک ریاست کے مختلف حصوں میں شدید بارش کیلئے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں تودے گرے ہیں اور اچانک پانی بڑھ گیا ہے۔ ریاستی ڈیزاسٹر آپریشن سینٹر کے مطابقس سنیچر کی شام تک ریاست میں ۱۰۲؍ سڑکیں بند تھیں۔
تمل ناڈو میں خشک موسم کی وجہ سے تروچیراپلی میں نماز استسقا ادا کی گئی اوربارش کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ تروچیرا پلی کے تھینور میں تقریباً۲؍ہزار مقامی مسلمانوں نے نماز استسقا میں شرکت کی ۔ واضح رہےکہ تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت ۳۷ء۵؍ ڈگری سلسیس سے اوپر ہے اور ریاست کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔