ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور سڑک حادثے میں بھٹکل کے ماہی گیر کی موت، بیوی شدید زخمی

بیندور سڑک حادثے میں بھٹکل کے ماہی گیر کی موت، بیوی شدید زخمی

Sat, 10 Oct 2026 18:58:15    S O News
بیندور سڑک حادثے میں بھٹکل کے ماہی گیر کی موت، بیوی شدید زخمی

بھٹکل، 10 اکتوبر (ایس او نیوز) : پڑوسی ضلع اُڈپی کے بیندور میں پیش آئے سڑک حادثے میں بھٹکل کے ماہی گیر اُمیش منجوناتھ موگیر (43) کی موت ہوگئی، جبکہ ان کی اہلیہ پدما موگیر (35) شدید زخمی ہوگئیں۔ انہیں علاج کے لیے کنداپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، بھٹکل کے بیلنی کے رہائشی اُمیش اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر علاج کے لیے کنداپور گئے تھے۔ واپسی کے دوران نیشنل ہائی وے 66 پر اوتینانی گھاٹ کے مقام پر ان کی موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

اُمیش پیشے کے اعتبار سے ماہی گیر تھے۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

اُمیش کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بیندور کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کے سلسلے میں بیندور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Click here for report in English


Share: