ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈانڈیلی میں بھیانک سڑک حادثہ؛ کار درختوں کے درمیان پھنس گئی، دو افراد کی موت

ڈانڈیلی میں بھیانک سڑک حادثہ؛ کار درختوں کے درمیان پھنس گئی، دو افراد کی موت

Tue, 21 Apr 2026 09:58:33    S O News
ڈانڈیلی میں بھیانک سڑک حادثہ؛ کار درختوں کے درمیان پھنس گئی، دو افراد کی موت

بھٹکل 21/اپریل (ایس او نیوز): اترکنڑا ضلع کے ڈانڈیلی تعلقہ میں کرنا کراس، اجگاؤں کے قریب پیر کی شام پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈانڈیلی سے ہلیال کی جانب جا رہی ماروتی سوزوکی کار کا ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا۔ بے قابو کار سڑک کنارے ایک درخت سے زور دار ٹکرانے کے بعد دو درختوں کے درمیان پھنس گئی۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ کار میں سوار تین افراد میں سے دو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مہلوکین کی شناخت دھارواڑ کے رہائشی فاروق صاحب اور ہلیال کے مدثر اسماعیل مُلّا کے طور پر کی گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہلیال تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈانڈیلی رورل پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی شیوانند ناولگی نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


Share: