ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت کا عجمان میں واقع تھمبے میڈی سٹی دورہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت کا عجمان میں واقع تھمبے میڈی سٹی دورہ

Tue, 16 Jun 2026 17:09:54    S O News
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت کا عجمان میں واقع تھمبے میڈی سٹی دورہ

عجمان، 16/ جون (ایس او نیوز )  متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی عجمان میں واقع تھمبے میڈی سٹی کا دورہ کیا۔ یہ خطے کے سب سے بڑے مربوط طبی تعلیم، صحت اور تحقیقاتی مراکز میں سے ایک ہے، اور وزیر مملکت کا یہاں پہلا دورہ تھا، جس نے متحدہ عرب امارات کی تجارتی حکمتِ عملی اور تھمبے اداروں میں جاری تعلیمی، تحقیقی اور طبی سرگرمیوں کے درمیان قریبی تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوگئیں۔

وزیر موصوف کا استقبال تھمبے گروپ کے بانی صدر ڈاکٹر تھمبے  محی الدین، ہیلتھ کیئر ڈویژن کے نائب صدر اکبر محی الدین تھمبے، اور ادارے کی سینئر تعلیمی و طبی قیادت نے کیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے تھمبے میڈی سٹی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہیں خطے کی سب سے بڑی اور نمبر ون نجی میڈیکل یونیورسٹی، گلف میڈیکل یونیورسٹی، کے علاوہ تھمبے کے تدریسی اسپتالوں کا بھی دورہ کرایا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے قریب سے مشاہدہ کیا کہ کس طرح ایک ہی چھت تلے طبی تعلیم، مریضوں کی نگہداشت اور سائنسی تحقیق بیک وقت جاری ہیں، اور یہ بھی جانا کہ 1998 میں ایک واحد میڈیکل کالج کے طور پر قائم ہونے والا یہ ادارہ آج 111 سے زائد ممالک کے طلبہ کے لیے ایک بین الاقوامی تعلیمی مرکز بن چکا ہے۔

بعد ازاں وزیر موصوف نے تھمبے یونیورسٹی اسپتال میں واقع صدر دفتر میں ڈاکٹر تھمبے  محی الدین  سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اس بات پر تبادلۂ خیال کیا گیا کہ نجی شعبے کے صحت اور تعلیمی ادارے متحدہ عرب امارات کی علم پر مبنی معیشت کو مضبوط بنانے، طبی تحقیق اور لائف سائنسز کے فروغ، اور ملک کو عالمی سطح پر سرمایہ کاری اور باصلاحیت افراد کی پسندیدہ منزل بنانے میں کس طرح مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر وزیر مملکت کو میمنٹو پیش کیا گیا۔

تھمبے گروپ کی طرف اس دورے کی اہمیت پر بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی، چونکہ ملک کی خارجہ تجارت کے ذمہ دار ہیں اور جامع اقتصادی شراکت داری معاہدوں (Comprehensive Economic Partnership Agreements) کے محرکین میں شمار ہوتے ہیں، ایسی پالیسیوں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جو عالمی سرمایہ کاری، بین الاقوامی شراکت داری اور باصلاحیت افراد کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کر رہی ہیں۔

تھمبے گروپ کا وسیع نظام، جو خطے کے لیے طبی افرادی قوت تیار کرنے کے ساتھ ساتھ پریسیژن میڈیسن اور پاپولیشن ہیلتھ جیسے شعبوں میں تحقیق کو بھی فروغ دے رہا ہے، متحدہ عرب امارات کے اسی قومی وژن سے ہم آہنگ ہے۔ یہ دورہ اس مشترکہ یقین کی عکاسی کرتا ہے کہ صحت، تعلیم اور تحقیق محض سماجی شعبے نہیں، بلکہ تجارت، سرمایہ کاری اور پائیدار اقتصادی ترقی کا بنیادی حصہ ہیں۔


Share: