اُڈپی ،28/ اپریل (ایس او نیوز) پولیس نے ریت کی غیر قانونی نقل و حمل اور اوور لوڈنگ کو روکنے کے لیے ضلع میں ایک خصوصی آپریشن کیا جس کے دوران 13 لاریاں ضبط کی گئیں ۔
اس کارروائی کے دوران سڑکوں، چیک پوسٹس اور اہم راستوں پر نظر رکھتے ہوئے پولیس نے مقررہ حد سے زائد ریت کی نقل و حمل اور مقررہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو روک کر ان کا معائنہ کیا اورضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والی 13 گاڑیوں کو ضبط کیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معائنے کے دوران یہ گاڑیاں ریت کی اوور لوڈنگ، مطلوبہ دستاویزات کی کمی اور لائسنس کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائی گئیں ۔
گاڑیوں مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ضبط شدہ گاڑیوں کو محکمہ مائنز اینڈ جیالوجی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
پولیس کی طرف سے متعلقہ قوانین کے تحت جرمانے اور دیگر کارروائیاں شروع کی جائیں گی ۔
گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو بھی ضابطے کی پابندی کی اہمیت پر سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
یہ آپریشن ڈپٹی کمشنر اور محکمہ پولیس کی ہدایت پر کیا گیا ۔ مہم میں ضلع کے مختلف تھانوں کے اہلکاروں، ٹریفک پولیس اور دیر محکمہ جاتی اہلکاروں نے حصہ لیا ۔