Fri, 30 Sep 2016 18:14:39
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان پہنچ گئے ہندوستانی نوجوان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔سنگھ نے کہا کہ حکومت نے ان سبھی خبروں کا نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے ایک ہندوستانی جوان پاکستان کے قبضے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان کی محفوظ رہائی کے لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے ۔
View more
Fri, 30 Sep 2016 18:09:29
نوآبادیاتی حکومت کے خلاف مہاتما گاندھی کے ستیہ گرہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سوچھ بھارت کے لیے ستیہ گرہ تحریک چلانے کی وکالت کی اور کہا کہ صرف بجٹ الاٹ کر دینے سے صاف ہندوستان کے ہدف کو حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔
View more
Fri, 30 Sep 2016 17:57:53
سپریم کورٹ نے آر جے ڈی لیڈراور سیوان کے سابق ایم پی شہاب الدین کو قتل کے ایک معاملے میں ضمانت دینے کے پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو آج مسترد کر دیا۔عدالت نے آر جے ڈی کے اس سابق ایم پی کو فوری طور پرخودسپردگی کرنے یا پھر بہار پولیس کو اسے فوری طور پر حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔
View more
Fri, 30 Sep 2016 17:53:22
ڈی ایم کے کے صدر ایم کروناندھی نے آج تمل ناڈو حکومت سے انا ڈی ایم کے کی سربراہ اور وزیر اعلی جے للتا کی صحت کے بارے میں لوگوں کو درست معلومات دے کر اس سے متعلق افواہوں پر روک لگانے کی اپیل کی اور اپنی حریف لیڈر کی صحت میں تیزی سے بہتری کی دعا کی۔
View more
Fri, 30 Sep 2016 17:51:16
)بہار حکومت کو جھٹکا دیتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست میں شراب پر مکمل پابندی لگانے سے متعلق ا س کے نوٹیفکیشن کو آئین کی دفعات کے مطابق نہیں ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے آج اسے منسوخ کر دیا۔
View more
Fri, 30 Sep 2016 17:49:09
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاک مقبوضہ کشمیر میں فوج کے سرجیکل حملوں کے پیش نظر آج ملک میں اور خاص طور پر پاکستان سے متصل سرحدی سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔ملک کے اعلی سیکورٹی حکام نے آج گھنٹے بھر چلی میٹنگ میں وزیر داخلہ کو سرحد کے حالات سے آگاہ کرایا
View more
Thu, 29 Sep 2016 20:24:29
جے پور کے مالویہ نگر تھانہ علاقہ میں واقع مالویہ نیشنل ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ(ایم این آئی ٹی)میں زیر تعلیم ایک غیر ملکی طالب علم کی لاش کالج کے ہاسٹل کے باہر مشتبہ حالات میں پڑی ملی۔
View more
Thu, 29 Sep 2016 20:13:17
دہلی ہائی کورٹ نے آج مرکز سے پوچھا کہ اقلیتی فرقوں کے طالب علموں کے لئے ان کے فائدے والی اسکالر شپ کے لیے آن لائن درخواست کرنا لازمی کیوں ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2016 20:11:28
کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے تلنگانہ کی حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے مختلف منصوبوں کی لاگت کئی گنا بڑھائی ہے اور پنچایتوں کو دولت مختص نہیں کر رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy