ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    امریکہ کے عرب ممالک کے ساتھ شاندارروابط ہیں ٹرمپ کی اسلام کے پرامن تصور کی امید

    امریکہ کے عرب ممالک کے ساتھ شاندارروابط ہیں ٹرمپ کی اسلام کے پرامن تصور کی امید

    Mon, 22 May 2017 12:35:16 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے اپنے دوریکے دوران آج اسلام کے موضوع پرہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس سے قبل انہوں نے کئی عرب ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔عرب اسلامی امریکی سربراہی اجلاس سے خطاب میں ٹرمپ اسلام کے ایک پرامن تصور کی امید کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ریاض میں ہونے والے اس اجلاس پچاس دیگر مسلم ممالک کے سربراہان بھی شریک ہو رہے ہیں۔
    افغان نائب صدر رشید دوستم ملک چھوڑ کر ترکی چلے گئے

    افغان نائب صدر رشید دوستم ملک چھوڑ کر ترکی چلے گئے

    Mon, 22 May 2017 12:32:08 
    افغان جنگی سردار اور ملکی نائب صدر عبدالرشید دوستم اپنے خلاف تشدد، اغواء اور ریپ کے الزامات کے بعد فرار ہوکر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ دوستم کے ایک ترجمان کے مطابق اس کامطلب یہ نہیں کہ وہ اب طویل جلاوطنی کی زندگی گزاریں گے۔
    افغانستان میں ایک ہی کنبے کے 11 افراد ہلاک

    افغانستان میں ایک ہی کنبے کے 11 افراد ہلاک

    Sat, 20 May 2017 20:37:18 
    افغانستان کے شورش زدہ مشرقی صوبے لوگر میں ایک پرتشدد واقعے کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے گیارہ افراد مارے گئے ہیں۔
    چارسدہ: دستی بم حملوں میں کم ازکم 14 زخمی

    چارسدہ: دستی بم حملوں میں کم ازکم 14 زخمی

    Sat, 20 May 2017 20:19:51 
    خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ہفتہ کی صبح ایک اسکول سمیت مختلف مقامات پر دستی بم کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم ازکم 14 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے موصل کورونا نامی علاقے میں پانچ مختلف مقامات پر دستی بموں سے ایک نجی اسکول سمیت مختلف گھروں کو نشانہ بنایا۔
    جاپانی بادشاہ آکی ہیٹو کو تخت چھوڑنے کی اجازت

    جاپانی بادشاہ آکی ہیٹو کو تخت چھوڑنے کی اجازت

    Sat, 20 May 2017 20:04:53 
    جاپانی پارلیمان نے ایک ایسے قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت شہنشاہ آکی ہیٹو کو اپنے شاہی عہدے سے سبکدوش ہونے کی اجازت مل جائے گی۔
    صدر ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر

    صدر ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر

    Sat, 20 May 2017 19:50:05 
    رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکی عوام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت، جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔خبررساں ادارے روئیٹرز کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ اس وقت صدر ٹرمپ کی ان کی کارکردگی کی بنا پر پسند کرنے والوں کی تعداد 38 فی صد جب کہ ناپسند کرنے والوں کی تعداد 56 فی صد ہے۔
    گیمبیا میں صحافی کے قتل کے بعد دو سابق فوجیوں کے نام وارنٹ جاری

    گیمبیا میں صحافی کے قتل کے بعد دو سابق فوجیوں کے نام وارنٹ جاری

    Sat, 20 May 2017 19:34:15 
    گیمبیا کی ایک عدالت نے ایک صحافی کے قتل کے الزام میں دو سابقفوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ سن دو ہزار چار میں رونما ہونے والے قتل کے اس واقعے میں ملوث قرار دیے جانے والے یہ دونوں سابق فوجی اہلکار اس مغربی افریقی ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔
    حاکم دبئی سے اعزاز و اکرام پانے والی مراکشی ’امید ساز‘ کون؟

    حاکم دبئی سے اعزاز و اکرام پانے والی مراکشی ’امید ساز‘ کون؟

    Sat, 20 May 2017 19:23:46 
    جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ان پانچ خوش قسمت عرب شخصیات کا اعلان کیا جنہیں عرب دنیا میں ان کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں ’امید ساز‘ شخصیات کے طور پر چنا گیا تھا۔ ان میں افریقی عرب ملک مراکش سے تعلق رکھنے والی ایک تیس سالہ نوال الصوفی بھی شامل تھیں۔
    خطے میں مداخلت، جواد ظریف بنیاد پرستوں کے ساتھی نکلے! وزیرخارجہ کی جنرل سلیمانی کی خدمات کی تحسین

    خطے میں مداخلت، جواد ظریف بنیاد پرستوں کے ساتھی نکلے! وزیرخارجہ کی جنرل سلیمانی کی خدمات کی تحسین

    Sat, 20 May 2017 18:59:11 
    ایران نے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم اورخطے کے ممالک میں مداخلت کی مرتکب تنظیم ’فیلق القدس‘ کے سربرہ جنرل سلیمانی کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ خطے کے ممالک میں مداخلت کی پالیسی میں ایرانی قیادت متحد اور ایک موقف رکھتی ہے۔