ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / گلبرگہ میں شوہر پر بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا الزام؛ خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش

گلبرگہ میں شوہر پر بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا الزام؛ خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش

Wed, 07 Oct 2026 14:04:53    S O News

گلبرگہ، 7 اکتوبر: گلبرگہ ضلع کے چنچولی میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور واردات کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ مقتولہ کی شناخت 30 سالہ پریانکا ہڈپد کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ پولیس نے اس کے شوہر سوریہ کانت ہڈپد کو حراست میں لے لیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سوریہ کانت، جو پیشے سے وکیل ہے، مبینہ طور پر اولاد نہ ہونے اور میکے سے رقم لانے کے معاملے پر اپنی بیوی کو ہراساں کرتا تھا۔ الزام ہے کہ اسی معاملے پر جھگڑے کے دوران اس نے پریانکا کا گلا گھونٹ دیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔

واردات کے بعد قتل کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کیے جانے کا بھی الزام ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور شواہد جمع کیے۔ چنچولی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے سوریہ کانت کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


Share: