Sun, 18 Sep 2016 19:29:10
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے جموں و کشمیر کے اری سیکٹر میں دہشت گردانہ حملے میں فوج کے 17جوانوں کے شہید ہونے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے
View more
Sun, 18 Sep 2016 19:25:17
چلتی ٹرین میں 35سالہ ایک خاتون کے ساتھ پہلے مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی اور پھر اسے دھکا دے کر ٹرین سے باہر پھینک دیا گیا، جس سے اس کا ایک پاؤں کٹ گیا۔جی آر پی افسر سدھیر سنگھ نے آج بتایا کہ متاثرہ خاتون کا چلتی ٹرین سے گرنے کی وجہ سے دایاں پاؤں کٹ گیاہے ،
View more
Sun, 18 Sep 2016 19:20:29
سابق آئی اے ایس افسر الکا سروہی کو یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی)کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔وہ دیپک گپتا کی جگہ لیں گی جن کی مدت کار منگل کو ختم ہو رہی ہے۔پرسنل اور ٹریننگ محکمہ کی طرف سے جاری ایک حکم میں کہا گیا کہ صدر پرنب مکھرجی نے 21؍ستمبر سے الکا کو یوپی ایس سی سربراہ کے عہدے پر کام کرنے کے لیے مقرر کیا ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 19:16:31
اری میں فوجی کیمپ پر وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قوم کو یقین دلایا کہ اس ناپاک حملے کے پیچھے جو بھی ہیں وہ سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 19:13:10
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج اڑ ی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کو قومی جذبہ کی توہین قرار دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حملے کو انجام دینے والے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے حملے میں 17؍جوانوں کے شہید ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 19:05:00
راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے غریبوں کے لیے سابقہ کانگریس حکومت کی طرف سے نافذ کی گئی فوڈ سیکورٹی اسکیم کی دھجیاں اڑا کر غریبوں کا نوالہ چھیننے کا کام کیا ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 18:51:32
مضافاتی علاقہ ساکی ناکہ کے اسٹیشن پر میٹرو ٹرین کے سامنے کود کر آج صبح ایک 25سالہ شخص نے خود کشی کر لی۔اس واقعہ کی وجہ میٹرو خدمات میں ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک رکاوٹ پیدا رہی۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت بہار کے مدھوبنی ضلع کے رہنے والے گنیش چند ر پرساد کے طور پر ہوئی ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 18:42:12
ناوابستہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف سخت رخ اپناتے ہوئے ہندوستان نے آج کہا کہ 120ممالک کے گروپ کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے موثر تعاون کو یقینی بنانے کے لحاظ سے ٹھوس کارروائی اور ایک نظام بنانے کی ضرورت ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 18:39:59
مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے اڑ ی میں فوج کے ایک بٹالین کے ہیڈکوارٹر پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوئی حرکت جموں و کشمیر میں امن ا ور معمول کی صورت حال بحال کرنے سے ملک کو نہیں روک سکتی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy