ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موڈبیدری : غلط سمت سے تیز رفتار بس کی ٹکر –اسکوٹر سوار نوجوان فوت

موڈبیدری : غلط سمت سے تیز رفتار بس کی ٹکر –اسکوٹر سوار نوجوان فوت

Sat, 31 Oct 2026 16:58:33    S O News
Accident-31oct26

موڈبیدری، 31/ اکتوبر(ایس او نیو)   غلط سمت سے آنے والی تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک 19 سالہ اسکوٹر سوار نوجوان کی موت واقع ہوگئی ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ منگلورو- کارکلا ہائی وے پر پیش آیا ۔ جس کی زد میں آ کر فوت ہونے والے نوجوان کی شناخت ریفاذ (19 سال)  کے طور پر کی گئی ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ ریفاذ ایک فروٹ کی دکان پر ملازمت کرتا تھا ۔

یہ حادثہ پیش آیا جب منگلورو سے موڈبیدری کی طرف جانے والی ایک نجی بس سروس روڈ کے بجائے غلط جانب سے تیز رفتاری کے ساتھ ریفاذ کی اسکوٹر کو ٹکر ماری ۔ اس کے نتیجے میں ریفاذ بری طرح زخمی ہوگیا اور اسپتال لے جانے کے دوران اس نے دم توڑ دیا ۔

موڈ بیدری پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کر لیا ۔  


Share: