ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : مرڈیشور میں گانجہ نوشی کے الزام میں ایک نوجوان گرفتار

بھٹکل : مرڈیشور میں گانجہ نوشی کے الزام میں ایک نوجوان گرفتار

Sun, 25 Oct 2026 18:56:00    S O News

بھٹکل ، 25 / اکتوبر  (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور پولیس اسٹیشن حدود میں کھلے عام گانجہ نوشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارروائی کل شام کو بستی مکّی علاقے میں کی گئی، جس کے دوران پولیس سب انسپکٹر ہنومنتا برادر اور ان کی ٹیم نے کھلی عوامی جگہ پر گانجہ نوشی کے شبہ میں محمد ابان (26 سال) ولد عبداللہ شیخ ساکن بستی مکّی کو تحویل میں لیا گیا ۔

بھٹکل تعلقہ اسپتال میں ملزم کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے دوران  گانجہ نوشی کی تصدیق تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد ملزم ابان کے خلاف منشیات کے استعمال سے متعلقہ قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ ملزم ابان پیشے کے اعتبار سے قلی مزدوری کرتا ہے ۔ پی ایس آئی گریش شیٹی مذکورہ معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں ۔ 


Share: