Thu, 18 Sep 2025 17:57:15
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو الیکشن کمیشن پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی ادارہ انتخابی عمل کو تباہ کرنے میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے رکن پارلیمان اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی پریس کانفرنس دیکھیں اور سمجھیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ پرینکا گاندھی نے زور دیا کہ ’’ہم سب کو آئین اور جمہوریت کے دفاع کے لیے متحد ہونا ہوگا۔‘‘
View more
Thu, 18 Sep 2025 17:52:07
پنجاب میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین بنی ہوئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق برنالہ ضلع میں ایک اور شخص کی موت واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ریاست بھر میں جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 57 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار ریاست کے راجوے وزیر ہر دیپ سنگھ منڈیاں نے بدھ (17 ستمبر) کو جاری کیے۔
View more
Thu, 18 Sep 2025 17:16:48
کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نئی دہلی میں خصوصی پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ انتخابات میں ووٹروں کی فہرست میں منظم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور کانگریس کے ووٹ جان بوجھ کر حذف کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انکشافات ٹھوس ثبوتوں پر مبنی ہیں اور یہ ہائیڈروجن بم ابھی آنا باقی ہے، یعنی اصل دھاندلی کے ثبوت ابھی سامنے آئیں گے۔
View more
Thu, 18 Sep 2025 11:36:06
گزشتہ 2 ماہ سے بہار میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کی اپوزیشن نے سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک سخت مخالفت کی۔ اس معاملہ کو سپریم کورٹ میں بھی پیش کیا گیا، جہاں عدالت کو کہنا پڑا کہ اگر بے ضابطگی پائی گئی تو ایس آئی آر عمل کو ہی منسوخ کر دیا جائے گا۔
View more
Thu, 18 Sep 2025 11:33:15
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے گزشتہ دنوں سیلاب متاثرہ پنجاب کا دورہ کیا تھا اور متاثرین سے ملاقات کر ان کے درد و کرب کو سمجھنے کی کوشش کی تھی۔
View more
Thu, 18 Sep 2025 10:56:23
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ ہندوستان پر لگائے گئے سخت ٹیرف کے مضر اثرات سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔ تازہ معاملہ جھینگا کسانوں کے آرڈرس بڑی تعداد میں رَد کیے جانے سے متعلق ہے، جس پر کانگریس نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس نے اس سلسلے میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’مودی کے دوست ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف نے ملک کے جھینگا کسانوں کی کمر توڑ دی ہے۔‘‘
View more
Thu, 18 Sep 2025 10:40:38
انڈین یوتھ کانگریس نے بدھ کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے یومِ پیدائش کو ’قومی یومِ بے روزگار‘ کے طور پر منایا اور بے روزگاری کے مسئلہ پر علامتی احتجاج کرتے ہوئے چائے-پکوڑے کا اسٹال لگایا۔ اس دوران یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چِب نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی ’ووٹ چور‘ کے ساتھ ساتھ ’نوکری چور‘ بھی ہیں۔ اس لیے ہم نے ’نوکری چور، گدی چھوڑ‘ کا نعرہ دیا ہے۔‘‘
View more
Thu, 18 Sep 2025 10:37:49
بہار میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے بعد اب قومی راجدھانی دہلی میں بھی ایس آئی آر کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دہلی میں ایس آئی آر کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے پیش رفت شروع کر دی ہے۔ حالانکہ اب تک اس کے لیے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ اس عمل کا گراؤنڈ ورک آخری مرحلہ میں ہے۔
View more
Thu, 18 Sep 2025 10:34:32
دہلی ہائی کورٹ نے ’ڈوسو‘ یعنی دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کے انتخابات کو لے کر بدھ (17 ستمبر) کو ایک سخت حکم جاری کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اپنے اس حکم میں دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کے انتخابی نتائج کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں کہیں بھی فتح کا جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy