Mon, 05 Oct 2026 12:05:38
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اجول بھوئیاں نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کے تنازع کے درمیان کہا ہے کہ اگر کسی بھی انتخابی عمل کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہندوستانی شہریوں کو ووٹ دینے کے حق سے محروم ہونا پڑے تو ایسی کارروائی کو من مانی قرار دیا جائے گا۔
View more
Mon, 05 Oct 2026 11:57:02
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کے دوران خاتون صحافیوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے جنسی استحصال کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو گھیرتے ہوئے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔
View more
Mon, 05 Oct 2026 11:18:14
مہاراشٹر کے پونے میں ایم پی ایس سی طلبہ کا انشن اور ستیہ گرہ دوسرے روز مزید تیز ہوگیا ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار گروپ) کے رکن اسمبلی روہت پوار نے دعویٰ کیا ہے کہ احتجاج میں طلبہ کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اگر حکومت نے مطالبات پر توجہ نہیں دی تو پیر تک تقریباً 70 ہزار طلبہ اس تحریک میں شامل ہوسکتے ہیں۔
View more
Mon, 05 Oct 2026 11:01:39
مہاراشٹر میں ہزاروں طلبہ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد خالی سرکاری اسامیوں پر فوری بھرتی اور مسابقتی امتحانات کے انعقاد کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔
View more
Sun, 04 Oct 2026 18:49:49
ممبئی میں شیو سینا (یو بی ٹی) اور مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے اتوار کو الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے خلاف مشترکہ طور پر ترنگا ریلی کا اہتمام کیا،
View more
Sun, 04 Oct 2026 16:47:34
کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) نے سنیچر کو دہلی میں اعلان کیا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار استعفیٰ نہیں دیتے تو ۱۰؍ اکتوبر کو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا، ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ احتجاج پرامن رہے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy