Tue, 08 Dec 2020 17:06:43
گذشتہ روز سعودی عرب کے وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری ماجد القصبی نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ اپنے دورہ بغداد کے دوران عراقی صدر برھم صالح سے ملاقات کی۔ بغداد کے السلام محل میں ہونے والی ملاقات میں عراقی صدر نے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پرزور دیا۔
View more
Tue, 08 Dec 2020 17:03:04
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یمن میں ایران کی حمایت یافتہ "حوثی ملیشیا" کو "خصوصی تشویش" کا باعث بننے والی تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
View more
Tue, 08 Dec 2020 17:00:04
عراق کے شمال مغربی شہر سلیمانیہ میں اتوار کے روز پانچ کرد تنظیموں کے دفاتر نذرآتش کیے جانے کے بعد مشتعل ھجوم منے مشرقی شہر میں سید صادق کے مقامپر واقع پولیس ہیڈ کواٹر پر دھاوا بول کر اسے بھی آگ لگا دی۔
View more
Tue, 08 Dec 2020 16:56:47
چین اور بھوٹان کی ملحق سرحد پر اسٹریٹیجک نوعیت کے ہمالیائی بلند علاقے کے قریب تیزی سے بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں تین سال پہلے چین اور بھارت کے درمیان تنازع کی صورتِ حال پیدا ہو گئی تھی۔
View more
Tue, 08 Dec 2020 16:54:45
برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان پیر کے روز بریگزٹ ٹریڈ سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے آخری وقت تک اختلافات دور کرنے سے متعلق کوششیں جاری ہیں، کیوں کہ 31 دسمبر کو برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا اور کسی سمجھوتے کی عدم موجودگی میں اس کا انخلا غیر منظم ہو گا۔
View more
Tue, 08 Dec 2020 16:52:15
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے امریکہ میں کرونا وائرس اور اس سے پیدا ہونے والی صحتِ عامہ کی صورتِ حال کو خطرناک قرار دیا ہے۔
View more
Tue, 08 Dec 2020 10:09:25
مودی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے دیئے گئے بھارت بند کے تحت صبح 11 بجے سے تین بجے تک چکہ جام کرنےکا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کو دو درجن کے قریب سیاسی پارٹیوں نے حمایت دی ہے۔ ملک کی دیگر تنظیموں کی جانب سے بھی بند کی حمایت کی جارہی ہے اور کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 19:46:48
ایل جے پی کے سابق رہنما کیشو سنگھ نے چراغ پاسوان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے پٹنہ کے شاستری نگر پولیس اسٹیشن میں چراغ پاسوان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 19:26:41
نئے زرعی قانون کو لے کر لندن میں بھی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ زرعی قانون کے خلاف ہزاروں افراد لندن کی سڑکوں پر نکل آئے۔ کسانوں کی تحریک ہندوستان میں جاری ہے اور 8 نومبر کو بھارت بند کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy