Thu, 24 Sep 2026 12:30:10
کرناٹک میں خشک سالی کی صورتِ حال کے پیش نظر کسانوں اور عوام کو ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
View more
Thu, 24 Sep 2026 12:23:45
وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اسمبلی میں خشک سالی کی صورتِ حال پر بحث کے دوران بی جے پی ارکان کی جانب سے گارنٹی اسکیموں کے دائرۂ کار کو محدود کرنے کے مطالبے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر گارنٹی اسکیمیں صرف غریبوں تک محدود کی جانی چاہئیں تو یہ بھی واضح کیا جائے کہ غریب اور صاحبِ حیثیت افراد کے درمیان تقسیم کس بنیاد پر کی جائے گی۔
View more
Wed, 23 Sep 2026 19:04:00
کرناٹک اسمبلی نے مغربی گھاٹ سے متعلق کستوری رنگن کمیٹی کی رپورٹ کو موجودہ شکل میں قبول نہ کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔
View more
Wed, 23 Sep 2026 17:47:31
اداکار اور سماجی کارکن چیتن اہنسا نے سابق رکن پارلیمان پرتاپ سمہا کے امبیڈکر اور دلت تنظیموں سے متعلق حالیہ بیان کے پس منظر میں کہا ہے کہ صرف بابا صاحب امبیڈکر کی تصویر رکھنے، ان کے مجسمے پر پھول چڑھانے یا ان کا نام لینے سے کوئی شخص امبیڈکری نہیں بن جاتا۔
View more
Wed, 23 Sep 2026 12:08:16
وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ کستوری رنگن رپورٹ کی بنیاد پر مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے معاملے میں ریاست کا واضح موقف سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے سینئر وکیل مقرر کیے جائیں گے۔
View more
Wed, 23 Sep 2026 12:04:13
کرناٹک میں نندنی دودھ کی خرید اور فروخت کی قیمت میں فی لیٹر 8 سے 10 روپے تک اضافے کی تجویز ریاستی حکومت کے سامنے پیش کی گئی ہے۔
View more
Wed, 23 Sep 2026 11:58:49
بنگلورو میں جائیداد سے متعلق ریکارڈ اور ای۔ کھاتہ خدمات کو مزید آسان، تیز اور شفاف بنانے کے مقصد سے گریٹر بنگلورو اتھارٹی نے ’’ای۔ آستی 2.0‘‘ نظام کا آغاز کردیا ہے۔
View more
Wed, 23 Sep 2026 11:53:04
کستوری رنگن رپورٹ اور کرناٹک میں پیدا ہونے والی سنگین خشک سالی کی صورتحال پر قانون ساز ایوان میں جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر جامع بحث کی ضرورت ہے، تاکہ ریاست کے مفادات کے تحفظ کے لیے مرکز کے سامنے متفقہ موقف پیش کیا جاسکے۔ نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر محصولات ڈاکٹر جی پرمیشورنے یہ بات قانون ساز کونسل میں گفتگو کے دوران کہی۔
View more
Tue, 22 Sep 2026 06:51:03
کرناٹک کے کوپّل ضلع میں گھر کے باہر اچانک بندر کے حملے سے گر کر 91 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ متوفیہ کی شناخت نجم النساء بیگم کے طور پر کی گئی ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy