ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
     امریکی افواج کی افغانستان سے واپسی شروع ؛ معاہدے کے تحت اگلے 14 ماہ کے اندر افواج کو نکالنے کا امریکہ کا منصوبہ

     امریکی افواج کی افغانستان سے واپسی شروع ؛ معاہدے کے تحت اگلے 14 ماہ کے اندر افواج کو نکالنے کا امریکہ کا منصوبہ

    Tue, 10 Mar 2020 18:35:33 
    افغانستان میں نئے سیاسی انتشار کے درمیان امریکا نے طالبان کے ساتھ تاریخی افغان امن معاہدے کے تحت اپنی افواج کا انخلاشروع کر دیا ہے۔دوحہ میں گزشتہ ماہ ہوئے افغان امن معاہدے کے تحت امریکا اپنی فوجی موجودگی کو کم کرتے ہوئے اگلے 14 ماہ کے اندر افغانستان سے اپنی تمام ا فواج کو نکال لے گا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے اہلکار کرنل سونی لیگیٹ نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاکی اطلاع دیتے ہوئے ایک بیا
     یورپی یونین، ترکی کے ساتھ پناہ گزینوں کے معاہدے پر قائم

     یورپی یونین، ترکی کے ساتھ پناہ گزینوں کے معاہدے پر قائم

    Tue, 10 Mar 2020 18:32:37 
    ایک ایسے وقت پر جب ترکی اور یونان کی سرحد پر پناہ گزینوں کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے برسلز میں یورپی یونین کی قیادت سے ملاقات کی۔برسلز میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کے بعد یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیئر لائن اور یورپی کونسل کے صدر شارل مشیل نے کہا کہ سن 2016 میں پناہ گزینوں سے متعلق یورپی یونین اور ترکی کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا یونین اس کے تئ
     افغانستان:  ایک ملک دو ’صدر‘،افغانستان میں اندرونِ خانہ سیاست میں ہلچل 

     افغانستان:  ایک ملک دو ’صدر‘،افغانستان میں اندرونِ خانہ سیاست میں ہلچل 

    Tue, 10 Mar 2020 18:28:45 
    افغان دارالحکومت کابل میں سوموار کو نئے صدر کی حلف برداری کے لیے دو متوازی تقاریب منعقد ہوئی ہیں۔نومنتخب صدر اشرف غنی اور ان کے حریف سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے الگ الگ جنگ زدہ ملک کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔اس سے ملک میں جاری سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔صدراشرف غنی کی حلف برداری کے تقریب کے دوران میں صدارتی محل اچانک دھماکوں کی آوازوں سے لرز اٹھا تھا۔اس وقت اشرف غنی تقریر
    متحدہ عرب امارات:   کرونا وائرس کے 14 نئے کیسوں کی تصدیق،کل تعداد 59 ہوگئی

    متحدہ عرب امارات:   کرونا وائرس کے 14 نئے کیسوں کی تصدیق،کل تعداد 59 ہوگئی

    Tue, 10 Mar 2020 18:22:13 
    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سوموار کو کرونا وائرس کے 14 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے،جس کے بعد ملک میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق نئے مریضوں میں چار اماراتی شہری، تین اطالوی، ایک شامی اور ایک بھارتی شامل ہے۔وام نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ان نئے کیسوں کا فعال انداز میں تحقیق کے بعد پتا چلا ہے اور پہلے سے متاثرہ افراد کے س
     لیبیا کی نیشنل آرمی کے سربراہ جنرل ریٹارئرڈ خلیفہ حفتر کہا؛ مسلح گروپوں کے راہ راست پرآنے تک جنگ بندی نہیں

     لیبیا کی نیشنل آرمی کے سربراہ جنرل ریٹارئرڈ خلیفہ حفتر کہا؛ مسلح گروپوں کے راہ راست پرآنے تک جنگ بندی نہیں

    Tue, 10 Mar 2020 18:19:36 
    لیبیا کی نیشنل آرمی کے سربراہ جنرل ریٹارئرڈ خلیفہ حفتر نے کہا ہے کہ جب تک طرابلس کے مسلح گروپ مکمل طورپرجنگ بندی نہیں کرتے، قومی فوج اس وقت تک لڑائی جاری رکھے گی۔رپورٹ کے مطابق فرانس کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں خلیفہ حفتر کا کہنا تھا کہ لیبیا میں جنگ بندی کے لیے طرابلس کے عسکری گروپوں کو ہتھیار پھینکنا ہوں گے۔فرانسیسی ایوان صدرکی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے
     سعودی عرب اور مصر کے درمیان فضائی پروازیں آج اور کل کیلئے بحال

     سعودی عرب اور مصر کے درمیان فضائی پروازیں آج اور کل کیلئے بحال

    Tue, 10 Mar 2020 18:05:25 
    قاہرہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی شہریوں کے واسطے دو روز کے لیے مصر اور سعودی عرب کے درمیان فضائی پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔بیان کے مطابق اس فیصلے میں سعودی فضائی کمپنی، ناس ایئر، مصری فضائی کمپنی اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔ فضائی پروازیں منگل 10 مارچ اور بدھ 11 مارچ کے لیے بحال کی گئی ہیں۔اس اقدام کا مقصد مصر کا دورہ کرنے والے سعودی شہریوں کی
     امریکی فوج کے کمانڈر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ 

     امریکی فوج کے کمانڈر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ 

    Tue, 10 Mar 2020 18:00:07 
    امریکی فوج کے اعلان کے مطابق یورپ میں امریکی فوج کا کمانڈر اور متعدد اہل کار ممکنہ طور پر کچھ عرصہ قبل منعقد ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ پیر کے روز جاری بیان میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی کمانڈر لفٹنٹ جنرل کرسٹوفر کیوولی اپنی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ فی الوقت دور رہ کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ایک امریکی عہدے دار نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو دیئے گئے
     صدر ٹرمپ کا کرونا وائرس سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا: وائٹ ہاؤس

     صدر ٹرمپ کا کرونا وائرس سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا: وائٹ ہاؤس

    Tue, 10 Mar 2020 17:57:35 
    وائٹ ہاؤس کے ایک اعلان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان اسٹیفنی گریشمین نے ایک بیان میں بتایا کہ صدر کا کوویڈ-19 مرض کے حوالے سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔ اس لیے کہ وہ زیادہ عرصہ کسی ایسے مریض کے قریب نہیں رہے جس کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہو۔ اسی طرح صدر پر اس وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ صدر اس وقت
     برطانوی وزیر خارجہ نے کہا؛  ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے

    برطانوی وزیر خارجہ نے کہا؛  ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے

    Tue, 10 Mar 2020 17:54:35 
    برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک ریپ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اس کے اقدامات اور اس کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران شام، عراق اور آبنائے ہرمز میں اپنے اقدامات کی وجہ سے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کررہا ہے۔ ایرانی حکومت کو خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر نے کی کوششوں