Sat, 15 Nov 2025 11:43:10
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے جمعہ (14 نومبر) کو اعلان کیا کہ گنے سے بھرے ٹریکٹروں اورٹرالیوں میں لگی آگ کے سلسلے میں مکمل تحقیقات کرائی جائے گی، تاکہ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی جا سکے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ جمعرات (13 نومبر) کو اس وقت پیش آیا جب کسان اپنی فصل کے لیے 3500 روپے فی ٹن قیمت مقرر کرنے کے مطالبے کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے۔
View more
Thu, 13 Nov 2025 11:49:05
دارالحکومت دہلی کے لال قلعہ علاقے میں پیش آئے کار بم دھما کے بعد مرکزی حکومت حرکت میں آگئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کل شام ایک ہنگامی سیکورٹی میٹنگ طلب کی گئی ، جس میں دھماکے تحقیقات ، حفاظتی انتظامات اور ممکنہ دہشت گرد نیٹ ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
View more
Thu, 13 Nov 2025 11:42:34
ریاست کے ضلع باگل کوٹ میں گنے کے کاشتکاروں نے بڑے پیمانے پر احتجا ج کرتے ہوئے مدھول اور جمکھنڈی کے درمیان مرکزی شاہراہوں کو بلاک کردیا ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک گنے کی قیمت فی ٹن 3500 روپئے مقر نہیں کی جاتی ، تب تک احتجاج جاری رہے گا۔ احتجا ج کے باعث مدھول ۔ جمکھنڈی اور بودنی پی ایم سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل رہی۔ دکانیں بندرہیں اور مقامی نقل و حمل بری طرح متاثر ہوئی ۔
View more
Mon, 10 Nov 2025 17:00:17
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر کرناٹک کے وزیر پریانک کھرگے نے کہا کہ ’’موہن بھاگوت نے رضاکاروں کے ساتھ اپنے ایکو چیمبر میں جواب دیا۔ یہ غور کرنے لائق عمل ہے۔‘
View more
Sun, 09 Nov 2025 12:15:17
وزیرِ اعلیٰ سدارامیانے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کے تمام آئینی اور جمہوری اداروں کی خودمختاری بری طرح متاثر ہوئی ہے اور وہ اب مرکزی حکومت کے تابع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی نہ صرف جھوٹ بولنے میں ماہر ہے بلکہ ووٹ چوری اور انتخابی دھاندلی کے منظم نظام میں بھی پیش پیش ہے۔‘‘
View more
Sun, 09 Nov 2025 12:09:20
نائب وزیراعلیٰ اور کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمارنے کہا ہے کہ ووٹر فہرستوں میں جعلسازی جمہوریت پر براہِ راست حملہ ہے اور اسی کے خلاف کانگریس پارٹی نے ملک گیر سطح پر ایک مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹک میں اب تک ایک کروڑ بارہ لاکھ چالیس ہزار (1,12,40,000)دستخط جمع کیے جا چکے ہیں، جو عوام کے ووٹ کے حق کے تحفظ کے عزم کی علامت ہیں۔
View more
Sun, 09 Nov 2025 12:02:38
وزیرِ اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ کنکا داس صرف ایک بھکت نہیں تھے بلکہ وہ ایک عظیم فلسفی، سماجی مصلح اور انسانیت کے علمبردار تھے جنہوں نے مساوات اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا۔ وہ ہفتہ کو بنگلورو کے لیجسلیچرز بھون کے احاطے میں واقع کنکا داس کے مجسمے پر پھول نذر کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کر رہے تھے۔
View more
Sat, 08 Nov 2025 12:02:49
گنے کے کاشتکاروں کے دیرینہ مطالبات اور مسلسل احتجاج کے بعد کرناٹک حکومت نے جمعہ کو ایک بڑا اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے گنے کی قیمت میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ودھان سودھا میں سات گھنٹے طویل میٹنگ کے بعد بتایا کہ حکومت نے کسانوں اور شوگر مل مالکان کے درمیان اتفاق رائے کے ساتھ فی ٹن گنے کے لیے 3300 روپے کا نیا نرخ طے کیا ہے۔
View more
Wed, 05 Nov 2025 18:04:26
وزیراعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے الیکشن کمیشن آف انڈیا پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا انتخابی نظام بدعنوانی اور جعلسازی کے دلدل میں پھنس چکا ہے، اور اس کی پول ایک بار پھر کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کھول دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy