ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سی ٹی ای امتحان تنازعہ: حجاب و جنیوار معاملہ پر متاثرہ طلبہ کے لیے ری ایگزام کا اعلان

سی ٹی ای امتحان تنازعہ: حجاب و جنیوار معاملہ پر متاثرہ طلبہ کے لیے ری ایگزام کا اعلان

Thu, 30 Apr 2026 19:41:00    S O News

بنگلورو، 30/ اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ایم سی سدھاکر نے اعلان کیا ہے کہ سی ٹی ای امتحان کے دوران ڈریس کوڈ سے متعلق پیدا ہونے والے مسائل کے باعث متاثرہ امیدواروں کے لیے دوبارہ امتحان (ری ایگزام) منعقد کیا جائے گا۔

بنگلورو میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ امتحانی مراکز پر پیش آئے تنازعہ کے سبب چار طلبہ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا، لہٰذا صرف انہی متاثرہ امیدواروں کے لیے دوبارہ امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ حجاب اور جنیوار (مذہبی دھاگہ) سے متعلق بنگلورو اور چکبالاپور کے دو امتحانی مراکز میں الجھن پیدا ہوئی تھی، جس کے بعد طلبہ نے ری ایگزام کے لیے درخواست دی تھی۔

وزیرِ تعلیم نے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف انہی طلبہ کے لیے دوبارہ امتحان منعقد کیا جائے گا جو اس تنازعہ سے متاثر ہوئے ہیں، تاکہ ان کے تعلیمی مستقبل پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ 


Share: