Fri, 30 Dec 2016 22:05:23
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)نے مشہور اسلامی مبلغ ذاکر نائیک اور ان کی تنظیم آئی آر ایف کے خلاف منی لانڈرنگ قانون کے تحت مجرمانہ مقدمہ درج کردیا ہے۔حکام نے کہا کہ ایجنسی کے علاقائی دفتر نے یہاں ڈاکٹر نائیک اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جسے ای ڈی کی زبان میں ’انفورسمنٹ معاملہ معلوماتی رپورٹ‘کہا جاتا ہے
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:59:24
ریزرو بینک نے بینکوں سے آج کا کام ختم ہونے تک ان کے یہاں جمع شدہ منسوخ 500اور 1000روپے کے نوٹ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ دینے کو کہا۔ان نوٹوں کو بینکوں میں جمع کرنے کا آج آخری دن تھا
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:51:53
اڑیسہ کی حکمراں بیجو جنتا دل(بی جے ڈی)بی جے پی پر تین مراحل میں پنچایت انتخابات کے پیش نظر لگائی گئی مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن پہنچا ہے
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:44:43
مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت مہیش شرما نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کو وزیر اعظم نریندر مودی سے نصیحت لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دلتوں کی بھلائی چھوڑ کر دولت کمانے میں مصروف مایاوتی کو ”فکڑ“مودی سے سبق لینا چاہیے
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:38:34
کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے سماج وادی پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر مچے گھمسان کے درمیان اسمبلی انتخابات میں اتحاد کے امکانات پر آج کہا کہ سیاست میں کسی امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:19:29
نوٹ بندی کے اعلان کے 50دن مکمل ہونے کے درمیان راہل گاندھی نے وزیر اعظم سے پانچ سوال پوچھے جس میں یہ سوال بھی کیا گیا ہے کہ8 نومبر کو بڑے نوٹوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کرنے کے بعد کتنا کالا دھن ضبط کیا گیا ہے
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:03:04
اروناچل پردیش میں بی جے پی نے آج واضح کیا کہ وہ اس ریاست میں صرف پیما کھانڈو حکومت کو حمایت دے گی اور کسی دوسرے وزیراعلیٰ کوکبھی بھی حمایت نہیں دے گی
View more
Fri, 30 Dec 2016 20:56:42
گجرات ریاستی کانگریس کے سربراہ بھرت سنگھ سولنکی نے بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئے 2017کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جانب سے وزیر اعلی کا چہرہ پیش کئے جانے کے امکان سے انکار نہیں کیا،ریاست میں تقریبا دو دہائی سے بی جے پی اقتدار میں ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy