ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دکشن کنڑا میں حتمی ووٹر لسٹ سے خارج ہوئے 9,064 ووٹروں کے نام

دکشن کنڑا میں حتمی ووٹر لسٹ سے خارج ہوئے 9,064 ووٹروں کے نام

Tue, 27 Oct 2026 17:19:41    S O News
دکشن کنڑا میں حتمی ووٹر لسٹ سے خارج ہوئے 9,064 ووٹروں کے نام

منگلورو، 27/ اکتوبر (ایس او نیوز) ریاست میں انتخابی فہرستوں کی 'خصوصی تفصیلی  نظرثانی' (SIR)-2026 کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔ اس کے مطابق 27 اکتوبر کو دکشن کنڑ ا ضلع کی حتمی انتخابی فہرست سرکاری طور پر جاری کر دی گئی، جس میں سے 9,064 ووٹروں کے نام خارج کر دیے گئے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس میں معلومات فراہم کرتے ہوئے، دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر درشن  ایچ وی نے بتایا کہ ضلع میں جاری کردہ حتمی انتخابی فہرست کے مطابق کل ووٹروں کی تعداد 16,78,448 ہے، جن میں 8,23,198 مرد، 8,55,232 خواتین اور 18 خواجہ سرا (تھرڈ جینڈر) ووٹر شامل ہیں ۔
        
اس سے  پہلے     24 اگست کو شائع ہونے والی ابتدائی (مسودہ) انتخابی فہرست میں کل 16,46,387 ووٹر تھے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نوٹس جاری کیے جانے کے بعد، حتمی فہرست میں 32,061 نئے ووٹروں کا اضافہ کیا گیا۔

فہرست سے مجموعی طور پر 9,064 ووٹروں کے نام خارج کیے گئے، جن میں وہ افراد شامل ہیں جن کا انتقال ہو چکا ہے یا جو مستقل طور پر کہیں اور منتقل ہو گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی بتایا کہ تصحیح  سے متعلق 53,806 درخواستوں پر کارروائی مکمل کر لی گئی ہے ۔

ابتدائی فہرست کی اشاعت کے بعد دعوے اور اعتراضات دائر کرنے کے دوران، کل 41,125 نئے ووٹروں کا اضافہ کیا گیا ۔ ان میں فارم 6 کے تحت 32,986، فارم 6A کے تحت 357 اور فارم 8 کے تحت 7,782 درخواستیں شامل تھیں ۔

ضلع میں 18 سے 19 سال کی عمر کے نوجوان ووٹروں کی کل تعداد 25,326 ہے۔ ان میں سے 12,418 ووٹر پہلے سے مسودہ انتخابی فہرست میں شامل تھے، جبکہ 12,908 نئے نوجوان ووٹروں کو شامل کیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نظرِ ثانی کے عمل کے دوران موصول ہونے والے تمام 150,131 نوٹسز اور استفسارات کو مکمل طور پر نمٹا دیا گیا ہے، اور اب کوئی بھی معاملہ زیرِ التوا نہیں ہے۔

عوام انتخابی رجسٹریشن آفیسر (ERO) یا اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (AERO) کے دفاتر میں جا کر، یا اپنے علاقے کے بوتھ لیول آفیسر (BLO) سے رابطہ کر کے یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ آیا ان کے نام انتخابی فہرست میں شامل ہیں یا نہیں ۔

ووٹر فہرست کو ویب سائٹس www.ceokarnataka.kar.nic.in، https://voters.eci.gov.in  اور www.dk.nic.in کے ذریعے بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ یا کسی قسم کی مدد کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1950 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتخابی فہرست کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری ہے، اور اہل شہری اپنے نام شامل کروانے، تصحیح کروانے یا نام منتقل کروانے کے لیے درخواستیں دینا جاری رکھ سکتے ہیں ۔


Share: