ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور : حادثاتی طور پر گلے میں رسی پھنسنے سے 9 سالہ بچے کی موت

مینگلور : حادثاتی طور پر گلے میں رسی پھنسنے سے 9 سالہ بچے کی موت

Mon, 26 Oct 2026 20:19:31    S O News

مینگلور 26  / اکتوبر (ایس او نیوز)   گھر میں کھیلنے کے دوران حادثاتی طور پر گلے میں رسی پھنسنے کی وجہ سے  ایک ۹ سالہ بچے کی موت واقع ہوگئی ۔ واردات قریبی تعلقہ بنٹوال میں پیش آئی۔

بچے کے چچا جیا نندا پجاری کی طرف سے پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت کے مطابق ان کے پڑوس ہی میں واقع ان کے بھائی آنندا پجاری کے گھر سے زور دار چیخ و پکار سن کر جب وہ موقع پر پہنچے تو ان کا 9 سالہ بھتیجا بے ہوش پڑا ہوا تھا ۔ مبینہ طور پر بچہ جب کھڑکی کے پاس کھیل رہا تھا اس وقت حادثاتی طور پر رسی کا پھندا گلے میں پھنس گیا تھا ۔

بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کر دی ۔

پونجل کٹے پولیس نے غیر فطری موت کا معاملہ درج کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔  


Share: