کوٹا، 26 / اکتوبر (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے کوٹا میں نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے سائیکل سوار آر ایس ایس لیڈر کی موت واقع ہوگئی ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق کوٹا مونور کے رہنے والے آر ایس ایس کے لیڈر بیلور گرو داس شینوئی جب کوٹا جنکشن کے پاس اپنی سائیکل پر ہائی وے کراس کر رہے تھے تو اس وقت اڈپی سے کنداپور کی جانب جا رہی ایک تیز رفتار کار نے ٹکر ماری ۔ اس ٹکر کے نیتجے میں شینوئی اچھل کر سڑک پر گر گئے، اور انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔
دوسری طرف سائیکل سے ٹکرانے کے بعد کار بھی سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور سندیپ کنجن شدید زخمی ہو گیا ، اور اسے علاج کے لئے برہماور کے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
کوٹا پولیس نے موقع پر معائنہ کیا اور کیس درج کرنے کے ساتھ تحقیقات شروع کی ۔