ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
     سابق وزیرِ اعظم نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ

     سابق وزیرِ اعظم نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ

    Tue, 19 Nov 2019 17:19:58 
    پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔  اُن کے ہمراہ شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہیں۔نواز شریف لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے حج ٹرمینل سے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد میں عابد اللہ جان اور محمد عرفان بھی شامل ہیں۔
    سابق فوجی آمر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ

    سابق فوجی آمر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ

    Tue, 19 Nov 2019 17:17:29 
    سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے 28مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اسے 28 نومبر کو سنانے کا اعلان کیا ہے۔عدالت نے وکیل صفائی کی جانب سے التوا کی تیسری درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے انہیں 26 نومبر تک اپنے تحریری دلائل جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں منگل کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی۔
     مواخذے کو درست نہیں سمجھتا مگر خود گواہی دینے پر غور کر سکتا ہوں: ٹرمپ

     مواخذے کو درست نہیں سمجھتا مگر خود گواہی دینے پر غور کر سکتا ہوں: ٹرمپ

    Tue, 19 Nov 2019 17:12:46 
    صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے ان کے خلاف جاری مواخذے کی سماعت کے دوران یوکرین کے حوالے سے اپنے آپ پر لگنے والے الزامات کے سلسلے میں خود شہادت دینے پر تیار ہو سکتے ہیں۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انہوں نے بذات خود اس بارے میں ایوان کی انٹیلی جینس کمیٹی کے سامنے بیان دینے کا اشارہ دیا ہے۔
    امریکہ کے خیال میں مغربی کنارے میں یہودی بستیاں غیر قانونی نہیں

    امریکہ کے خیال میں مغربی کنارے میں یہودی بستیاں غیر قانونی نہیں

    Tue, 19 Nov 2019 17:09:58 
    امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی آباد کاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں محکمہ ئ خارجہ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادی کاری کو غیر قانونی نہیں سمجھتا اور ہمیں زمینی حقائق کو تسلیم کر لینا چاہیے۔مائیک پومپیو کے اس بیان کو مقبوضہ مغربی کنارے سے متعلق چار دہائیوں سے
    جوسر مشین، بلیوٹوتھ اسپیکر میں سونا چھپاکر لا رہا ایک شخص دہلی ہوائی اڈے پر گرفتار

    جوسر مشین، بلیوٹوتھ اسپیکر میں سونا چھپاکر لا رہا ایک شخص دہلی ہوائی اڈے پر گرفتار

    Mon, 18 Nov 2019 19:26:12 
    دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے ایک شخص کوجوسر مشین، بلیوٹوتھ اسپیکرس میں سونا چھپا کر لانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔کسٹم محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی سے آئے ایک مسافر کو جمعرات کو آمد دروازے پر ہی روک لیا گیا۔
    بی جے پی بتائے کہ اسے انتخابی بانڈ کے ذریعے کتنے ہزار کروڑ روپے کا چندہ ملا: کانگریس

    بی جے پی بتائے کہ اسے انتخابی بانڈ کے ذریعے کتنے ہزار کروڑ روپے کا چندہ ملا: کانگریس

    Mon, 18 Nov 2019 19:23:35 
    کانگریس نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو دعوی کیا کہ انتخابی بانڈ سے غیراعلانیہ چندے اور منی لانڈرنگ میں اضافہ ہوگا۔بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے سوال کیا کہ حکمران پارٹی کو بتانا چاہئے کہ انتخابی بانڈ کے ذریعے اسے کتنے ہزار کروڑ روپے کا چندہ ملا۔
    ’آپ‘ کے الزامات پر گوتم گمبھیر کا حملہ،وزیراعلی بتائیں آلودگی روکنے کیلئے کیا کیا؟

    ’آپ‘ کے الزامات پر گوتم گمبھیر کا حملہ،وزیراعلی بتائیں آلودگی روکنے کیلئے کیا کیا؟

    Mon, 18 Nov 2019 19:19:47 
    مشرقی دہلی سے بی جے پی کے ایم پی گوتم گمبھیر نے آلودگی میٹنگ میں شامل نہیں ہونے پر جاری تنازع پر آج جوابی حملہ کیا۔
    سانس لینے میں تکلیف کے بعد اداکارہ اور ٹی ایم سی ایم پی نصرت جہاں اسپتال میں داخل

    سانس لینے میں تکلیف کے بعد اداکارہ اور ٹی ایم سی ایم پی نصرت جہاں اسپتال میں داخل

    Mon, 18 Nov 2019 19:15:55 
    رپورٹ کے مطابق نصرت جہاں کولکاتہ کے اپالو ہسپتال میں داخل ہیں۔نصرت کو سانس لینے میں دقت کی شکایت کے بعد 17 نومبر کی رات داخل کروایا گیا، جس کی وجہ سے وہ آج کے پارلیمنٹ سیشن میں شامل نہ ہو سکی۔بنگالی فلم انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اداکاراؤں میں ایک نصرت جہاں بشیرہاٹ لوک سبھا سیٹ سے ٹی ایم سی کی ایم پی ہیں۔
    لوک سبھا میں کانگریس کا فاروق عبداللہ اور گاندھی خاندان سے ایس پی جی سیکورٹی ہٹانے پر ہنگامہ

    لوک سبھا میں کانگریس کا فاروق عبداللہ اور گاندھی خاندان سے ایس پی جی سیکورٹی ہٹانے پر ہنگامہ

    Mon, 18 Nov 2019 19:11:57 
    سرمائی سیشن کا پہلا دن ہی امید کے مطابق کافی ہنگامہ خیزرہا۔لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کو نظربند کئے جانے کے خلاف کانگریس ممبران پارلیمنٹ نے جم کر ہنگامہ کیا۔ایوان میں کانگریس کے لیڈرادھیررنجن چودھری نے گاندھی خاندان کی ایس پی جی سیکورٹی ہٹانے پر بھی سوال اٹھائے۔فاروق کی رہائی اور کشمیر کے حالات کو لے کر پارلیمنٹ میں اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ نے جم کر ہنگا