Thu, 28 Nov 2019 17:22:31
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے بدھ کے روز ایرانی حکام پر اس ماہ کے وسط میں ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے دوران خلاف کریک ڈاؤن اور حراست میں لیے دوران تشدد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کو چھپانے کا الزام عاید کیا ہے۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت ملک میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی اصل تعداد کو دانستہ طور پرچھپا رہی ہے۔خیال رہے کہ ایران میں رواں م
View more
Thu, 28 Nov 2019 17:19:25
مصر کی ایک فوجی عدالت نے چند ماہ قبل لیبیا سے پکڑ کر لائے گئے دہشت گرد ھشام عشماوی کو کئی دہشت گردانہ جرائم میں سزائے موت سنائی ہے جب کہ اس کے خلاف کئی دوسرے الزامات کا ٹرائل جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد ھشام عشماوی کو مصرکی فوجی عدالت نے بدھ کے روز فرافرہ کیس کے نام سے مشہورمقدمہ میں سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔
View more
Thu, 28 Nov 2019 17:15:29
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اماراتی قیادت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہ نماؤں کی زیر صدارت سعودی عرب۔ امارات کے درمیان قائم رابطہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ ابوظبی میں ہونے والے اس اجلاس میں دو طرفہ تزویراتی شراکت کو فروغ دینے کے لیے 7 نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا جن کی تفصیل ذیل میں پیش کی جا رہی ہے۔سعودی عرب امارات ک
View more
Thu, 28 Nov 2019 17:12:19
شمالی افغانستان میں بدھ کی شام سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک سولین گاڑی تباہ اور کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کشیدگی کے شکار صوبہ قندوز میں بم نصب کرنے کا الزام طالبان باغیوں پر لگایا ہے۔
View more
Thu, 28 Nov 2019 17:10:09
جیسے جیسے صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کا عمل اہم مراحل میں داخل ہو رہا ہے، دنیا بھر میں اس سیاسی ڈرامے سے متعلق دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
View more
Thu, 28 Nov 2019 17:00:59
پاکستان کی سپریم کورٹ میں برّی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے معاملے کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آرمی ایکٹ کابینہ کے سامنے رکھ کر اس میں ضروری تبدیلیاں کریں گے۔
View more
Thu, 28 Nov 2019 16:56:46
عراق میں پرتشدد مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے جنوبی شہر نجف میں ایرانی قونصلیٹ کو آگ لگا دی۔خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق بدھ کو مظاہرین نجف کی مختلف سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے جس کے دوران ان کی سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔
View more
Thu, 28 Nov 2019 16:53:55
پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے کہ ہم ہائی کورٹ کے نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔خصوصی عدالت کو سنگین غداری کیس کا فیصلہ آج (جمعرات) سنانا تھا۔ تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز وزارتِ داخلہ اور پرویز مشرف کے وکیل کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے خصوصی عدالت کو فیصلہ سنا
View more
Thu, 28 Nov 2019 10:43:04
پوپ فرانسس نے ویٹیکن کے اندر ہونے والی مالی بد عنوانی کو ایک اسکینڈل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مالی بد عنوانی کی داخلی سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy