Wed, 21 Nov 2018 11:15:23
سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو نے 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس سے دوری بنانے کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ 2019 میں سماجوادی پارٹی کا کانگریس کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہونے جارہا ہے۔ مدھیہ پردیش میں نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ کانگریس کو بڑی پارٹی ہونے کا غرورہے۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 11:08:02
موجودہ بیماریوں کا علاج طب یونانی کے ذریعہ ممکن ہے۔ یونانی ڈاکٹر، یونانی طریقہ علاج میں ہی پریکٹس کریں اورطب یونانی کے ذریعہ سماج اورمعاشرے کوصحت مند بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار یہاں بنگلورو میں یونانی ڈاکٹرس کے اجلاس میں کیا گیا۔ ساتھ ہی یونانی طریقہ علاج پربھی زوردیا گیا۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 10:59:41
زبردست سیکورٹی بندوبست کے درمیان چھتیس گڑھ میں دوسرے اور آخری مرحلے کی 72 اسمبلی سیٹوں پر آج پرامن ووٹنگ ہو گئی۔ اب تک موصولہ اطلاع کے مطابق 72 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنے ووٹ کے حق استعمال کیا۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 10:46:54
کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق مرکزی وزیر ڈاکٹرسی پی جوشی نے بی جے پی پررام مندرکے موضوع پرسیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کوالیکشن آتے ہی رام یاد آنے لگتے ہیں۔ ابھی اس کے ٹائٹل کا تنازعہ سپریم کورٹ میں زیرغورہے۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 19:43:59
بھٹکل میں جوش و خروش کے ساتھ آج منگل کو میلادالنبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا جس میں فیض الرسول کے ذمہ داران سمیت کافی لوگوں نے شرکت کی۔بھٹکل کے ساتھ ساتھ پڑوسی علاقوں شیرور، گنگولی، اُڈپی اور مینگلور میں بھی 12 ربیع الاول کی مناسبت سے جلسے اور جلوس کا شاندار اہتمام کیا گیا جس میں مسلمانوں کی کثیر تعداد شریک رہی۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 18:53:03
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آغاز سے پہلے جارحانہ رویے کی وضاحت کرتے ہوئے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ان کی ٹیم نے کبھی کسی چیز کی شروعات نہیں کی ہے لیکن مخالف ٹیم کے حد سے بڑھنے پر وہ خود کی حفاظت کے لیے ضرور کھڑی ہوگی
View more
Tue, 20 Nov 2018 18:50:26
کل جب ٹی 20 بین الاقوامی سیریز کی شروعات ہوگی تو میدان کے اندر اور باہر خراب دور سے دوچار آسٹریلیائی ٹیم پر ہندوستان کا پلڑا بھاری ہوگا۔ایڈیلیڈ میں چھ دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنا دعوی پختہ کرنے کے مقصد سے ہندوستان کا ہدف تینوں ٹی 20 میچ اپنی جھولی میں ڈالنے کا ہوگا
View more
Tue, 20 Nov 2018 18:19:32
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ایک بارپھر حملے کا شکار ہوئے۔ کیجریوال پردہلی سکریٹریٹ میں چیمبرسے باہرنکلتے ہوئے مرچ پاوڈرسے حملہ بولا گیا۔ اس دوران دھکا مکی میں کیجریوال کا چشمہ بھی ٹوٹ گیا۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 18:13:07
بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اور وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ وہ اگلا لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی۔ سشما سوراج نے اندور میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ اطلاع دی اور کہا کہ انہوں نے پارٹی کو اپنی منشا بتا دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy