Mon, 11 Nov 2019 10:47:02
ایرانی صدر حسن روحانی کے مطابق ملک کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں دریافت ہونے والی نئی آئل فیلڈ میں پچاس بلین بیرل سے زائد خام تیل کے ذخائر موجود ہیں۔ تہران حکومت نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب اس ملک کی معیشت امریکا کی سخت ترین پابندیوں کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 10:38:48
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ریاست الاباما کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایک شخص نے چھرا مار کر 'بی بی ٹرمپ‘ نامی اس غبارے کی ہوا نکال دی، جو مظاہروں کے ذریعے مشہور ہوا تھا۔
View more
Sun, 10 Nov 2019 17:38:56
شام کے شمال مشرقی قصبے راس العین میں صدر بشارالاسد کی فوج اور ترک فورسز کے درمیان ہفتے کے روز شدید جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے ان جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے ترک نواز فورسز کے شام کے ایک سرحدی گاؤں تل شعائر میں حملے کی اطلاع دی ہے۔
View more
Sun, 10 Nov 2019 17:32:25
عراق کے دارالحکومت بغداد میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید چھ مظاہرین ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سیکڑوں عراقی تحریر اسکوائر کے نزدیک حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔ سکیورٹی فورسز نے انھیں وہاں سے ہٹانے کے لیے براہ راست فائرنگ کی اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے ہیں۔
View more
Sun, 10 Nov 2019 17:30:17
سعودی عرب میں الریاض ٹور رزم سیزن کے موقع پر سفاری پارک سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ یہ پارک دارالحکومت الریاض میں ایک لاکھ مربع میٹر علاقے پربنایا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے 80 نایاب جاندار رکھے گئے ہیں۔سفاری پارک کو چاراہم علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بچوں کے لیے ایک خاص جگہ مختص ہے۔
View more
Sun, 10 Nov 2019 17:13:04
ہفتے کے روز انسانی حقوق کی ایک سرکاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حوثی بغاوت ملیشیاؤں نے سنہ2017 کے آغاز سے اب تک دارالحکومت صنعا میں عام شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی 25 ہزار خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔یہ بات دارالحکومت میں انسانی حقوق کے دفتر کے ذریعہ تیار کردہ ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔
View more
Sun, 10 Nov 2019 17:08:50
پاکستان قائم ہونے کے 72 سال بعد آج بھی علمی و ادبی حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ اقبال اصل میں کس طرح کا پاکستان دیکھنا چاہتے تھے۔انہیں مفکر پاکستان کہا جاتا ہے۔ ہندوستان سے تاج برطانیہ کی رخصتی اور دو آزاد مملکتوں کے قیام سے بہت پہلے علامہ اقبال نے مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں اپنے خطبے میں اس وقت جنوبی ایشیا میں مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا تھا جب ک
View more
Sun, 10 Nov 2019 17:05:45
جرمنی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی تاریخی دیوارِ برلن کو گرے 30 سال مکمل ہوگئے ہیں لیکن اس کی یادیں آج بھی باقی ہیں۔دیوار کی موجودگی تک یہ ملک مشرقی جرمنی اور مغربی جرمنی کہلاتا تھا۔ یہ دیوار 1961 میں تعمیر کی گئی تھی۔دیوار برلن جنگ عظیم دوم کے بعد تعمیر ہوئی تھی۔
View more
Sun, 10 Nov 2019 16:59:02
ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کو بڑھا کر 60 فی صد تک لے گیا ہے، جو شہری مقاصد کے لیے افزودہ یورینیم کی سطح سے زیادہ لیکن جوہری ہتھیار بنانے کی 90 فی صد کی سطح سے ابھی کافی کم ہے۔اے ای او آئی کے ترجمان بہروز کمال وندی نے ہفتے کے روز زیر زمین جوہری پلانٹ فردو میں ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ افزودگی 5 فی صد، 20 فی صد اور 60 فی صد کی سطح پر کی جات
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy