ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    ترکی اور روس ادلب میں غیر فوجی علاقے سے باہر رہنے والوں کا تعین کریں گے : اردوغان

    ترکی اور روس ادلب میں غیر فوجی علاقے سے باہر رہنے والوں کا تعین کریں گے : اردوغان

    Mon, 24 Sep 2018 16:53:28 
    ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ انقرہ اور ماسکو مل کر شام میں اْن شدت پسند گروپوں کا تعیّن کریں گے جن کو اِدلب صوبے میں غیر فوجی علاقے سے باہر کیا جائے گا۔روسی اخبار Kommersant میں تحریر کیے گئے اپنے ایک مضمون میں ایردوآن نے کہا کہ سمجھوتے کے تحت شامی اپوزیشن اْن علاقوں کو برقرار رکھے گی جہاں وہ اس وقت موجود ہے۔
    سودی نظام کا خاتمہ آئینی تقاضا ہے، چیف جسٹس شریعت کورٹ

    سودی نظام کا خاتمہ آئینی تقاضا ہے، چیف جسٹس شریعت کورٹ

    Mon, 24 Sep 2018 16:37:37 
    چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت شیخ نجم الحسن نے ریمارکس دیے ہیں کہ سود کا خاتمہ آئینی تقاضا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت میں سود کے خاتمے کے لیے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
    عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے اقتدارمیں آئے ہیں: خورشید شاہ

    عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے اقتدارمیں آئے ہیں: خورشید شاہ

    Mon, 24 Sep 2018 16:30:23 
    پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ منی بجٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے برسر اقتدار آئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کوسہانے خواب دکھائے کہ دودھ کی ندیاں بہا دوں گا، لیکن منی بجٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ صرف عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے برسرِ اقتدار آئے ہیں،
    مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن امیدوار ابراہیم محمد سولیح جیتے

    مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن امیدوار ابراہیم محمد سولیح جیتے

    Mon, 24 Sep 2018 11:07:25 
    مالدیپ میں صدر کے عہدہ کے لئے اتوار کو ہوئے متنازعہ انتخابات میں اپوزیشن امیدوار ابراہیم محمد سولیح نے جیت حاصل کرلی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق طویل عرصہ سے رکن پارلیمان سولیح کی جیت کا اعلان یہاں واقع ان کی پارٹی کے مہم ہیڈکوارٹر میں کیا گیا۔ رپورٹوں کے مطابق نصف شب تک ہوئی 92فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد سولیح نے 58.3فیصد حاصل کرلئے ہیں۔
    دہلی بن گیا حادثوں کا شہر؛ سڑک حادثوں میں جنوری سے اب تک998 لوگوں نے گنوائیں جان

    دہلی بن گیا حادثوں کا شہر؛ سڑک حادثوں میں جنوری سے اب تک998 لوگوں نے گنوائیں جان

    Mon, 24 Sep 2018 10:57:48 
    راجدھانی میں رفتار کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دہلی میں سڑک حادثوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دہلی کی سڑکیں کتنی جان لیوا ثابت ہورہی ہیں، یہ ان اعدادوشمار کو دیکھنے کے بعد صاف پتہ چلتا ہے۔
    انادرمک ممبر اسمبلی کروناس اپنے اشتعال انگیزبیان کی وجہ سےگرفتار

    انادرمک ممبر اسمبلی کروناس اپنے اشتعال انگیزبیان کی وجہ سےگرفتار

    Sun, 23 Sep 2018 19:54:41 
    حکمران انادرمک کے ممبر اسمبلی ایس کروناس کو حال میں ایک جلسہ عام میں مبینہ طور پر کچھ اشتعال انگیز تبصرہ کرنے کے لئے اتوار کو یہاں گرفتار کیا گیا
    پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

    پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

    Sun, 23 Sep 2018 19:47:00 
    پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔پٹرول 17 پیسے اور ڈیزل 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اضافے کے بعد راجدھانی دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 82.61 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔وہیں ڈیزل 73.97 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ راجدھانی دہلی میں کل پٹرول 82.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر تھی۔
    رافیل کو لے کر فرانس کے سابق صدر اولند کے تبصرے پر بولے ارون جیٹلی؛ وہ اپنی ہی بات کاٹ رہے ہیں

    رافیل کو لے کر فرانس کے سابق صدر اولند کے تبصرے پر بولے ارون جیٹلی؛ وہ اپنی ہی بات کاٹ رہے ہیں

    Sun, 23 Sep 2018 19:40:37 
    رافیل سودے میں ریلائنس کے لئے لابنگ کرنے کے الزام میں گھری مودی حکومت کے دفاع میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے فیس بک پر پوسٹ لکھا ہے۔جیٹلی نے فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولند کے اس بیان پرسوال اٹھائے ہیں کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہند نے ہی ریلائنس کا نام تجویز کیا تھا اور اس وقت کوئی دوسرا چارہ نہیں تھا۔
    اکتوبر 2 سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لئے کانگریس گھر گھر جا کر مانگے گی چندہ

    اکتوبر 2 سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لئے کانگریس گھر گھر جا کر مانگے گی چندہ

    Sun, 23 Sep 2018 19:33:14 
    لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کانگریس آئندہ دو اکتوبر سے ’ڈور ٹو ڈور ‘رابطہ مہم شروع کرنے جا رہی ہے جس میں وہ لوگوں سے ووٹ کے ساتھ ساتھ انتخابی چندہ بھی مانگے گی۔پارٹی نے دو اکتوبر سے 19 نومبر تک چلنے والے اس مہم کو ’عوامی رابطہ مہم‘ کا نام دیا ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی کی طرف سے منظور اس مہم کے تحت پارٹی کے کارکن گھر گھر جاکر ووٹ مانگیں گے اور ساتھ ہی لوگوں سے کانگریس کو چندہ بھی دینے ک