Tue, 20 Sep 2016 20:44:11
عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے آج کہا کہ وہ ریس کورس روڈ کا نام تبدیل کرکے ایکاتما مارگ رکھنے کے اقدامات کی مخالفت کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسی شہید کے نام پر اس روڈ کا نام رکھا جائے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 20:42:05
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اپنی دیوریا سے دہلی تک ’کسان یاترا ‘کے دوران کل شام کانپور میں روڈ شو کریں گے۔روڈ شو کی پوری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔روڈ شو کے لیے کانگریس کارکنوں نے پوسٹر اور بینر سے راستوں کو پاٹ دیا ہے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 20:39:47
مرکز نے 21سالہ خاتون کے قتل کے بارے میں دہلی پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے جسے تعاقب کرنے والے ایک شخص نے دن دہاڑے لڑکی پر 22بار چاقو سے حملہ کیاتھا ۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 20:36:43
جموں و کشمیر کے اڑ ی میں اتوار کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے سپاہی بسوجیت گھارئی کی آج مکمل سرکاری اعزاز کے آخری رسوم اداکی گئی ۔علاقے میں بارہ جوانوں کی طرف سے بندوق سے سلامی دئیے جانے کے درمیان، 22سالہ شہید کی ماں ریکھا گھارئی بیہوش ہو گئیں۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 20:32:49
سری نگر کے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر استعفی دینے کا اعلان کرنے والے طارق حمید کرا نے پانچ دنوں بعد بھی اس بارے میں لوک سبھا سکریٹریٹ کو مطلع نہیں کیاہے ۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 19:48:17
اترپردیش کے سماج وادی خاندان میں گزشتہ دنوں عروج پر پہنچی تلخی کے لیے ذمہ دار بتائے جا رہے راجیہ سبھا رکن امر سنگھ کو سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج پارٹی کا جنرل سکریٹری بنا دیا۔ملائم نے یہاں جاری خط میں کہاکہ محترم جناب امر سنگھ جی،
View more
Tue, 20 Sep 2016 19:35:40
اٹاری کے سرحدی چوکی(بی او پی )مہاوا کے نزدیک ایک نہر میں ایک اسکولی بس کے گر جانے سے اس میں سوار 7 بچوں کی موت ہو گئی جبکہ 17دیگر زخمی ہو گئے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 19:32:03
حکومت نے آج سپریم کورٹ میں کہا کہ اسے اطالوی میرین ماسی ملیانا لاتورے کی ضمانت کی شرطوں میں تبدیلی کا مطالبہ کرنے والی اٹلی کی نئی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں ہے
View more
Tue, 20 Sep 2016 19:29:11
لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے آج ملکوں کی جانب سے حمایت یافتہ دہشت گردی کے مسئلے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سرحد پار سے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کا طویل عرصے سے شکار رہا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردی کو پناہ دینے والے ممالک کو الگ تھلگ کیا جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy