Thu, 22 Sep 2016 20:26:43
جنوبی میزورم کے لنگ لئیے نگر میں ایک ہجوم نے ضلع عدالت میں آج یہ معلوم ہونے پر پتھراؤ کیا کہ علاقے میں ایک بچے کے قتل کے ملزم شخص کو پیش کرنے کے لیے وہاں نہیں لایا گیا۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 20:23:06
ہریانہ کے فرید آباد میں شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب ڈال دیا۔پڑوسیو ں نے زخمی حالت میں خاتون کو علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا ، جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے.
View more
Thu, 22 Sep 2016 20:18:34
برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر نوتیج سرنا کو آج امریکہ میں ہندوستان کا سفیر مقرر کیا گیاہے ۔اس اہم عہدے پر ان پر 8؍ نومبر کو امریکی صدارتی انتخابات کے بعد واشنگٹن میں نئی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 20:13:31
نیوز براڈکاسٹرس ایسوسی ایشن(این بی اے )نے سال 2016-17کے لیے نئے عہدیداروں کا آج اعلان کیا جس میں اے بی پی نیوز نیٹ ورک کے سی ای او اشوک ویکٹ رمانی کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 19:51:53
بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ریل بجٹ ختم کرنے اور اس کو عام بجٹ میں ضم کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے بعد ریلوے کو مناسب ترجیح نہیں ملے گی اور اس کے منصوبوں میں تاخیر ہو گی ۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 19:49:53
قومی انسانی حقوق کمیشن(این ایچ آر سی)نے اتر پردیش میں کچھ اسپتالوں کی طرف سے مبینہ طور پر لاپرواہی برتنے کی خبروں پر ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 19:44:52
گجرات میں دلت تحریک کے پیش نظر ریاستی حکومت نے درج فہرست ذات وقبائل استحصال قانون کے تحت مقدمات کی فوری سماعت کے لیے پوری ریاست میں 16خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 19:33:10
ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ(ڈی آر آئی)نے غیر قانونی طور پر درآمد کئے گئے 20کروڑ روپے کے چین میں بنے پٹاخے ضبط کئے ہیں۔محکمہ نے ان کو فروخت کرنے اور تادیبی کارروائی کے لیے ملک گیر الرٹ جاری کیا ہے۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 19:12:52
مرلی وجے اور چتیشور پجارا کی نصف سنچریوں سے ایک وقت اچھی پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہندوستانی ٹیم آخری سیشن میں ملے جھٹکوں کی وجہ سے آج یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کا پہلا دن اپنے نام کرنے میں ناکام رہا۔ہندوستان نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 9 وکٹ پر 291رن بنالیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy