بنگلورو، 15/ اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے گروہا لکشمی اسکیم کی 33ویں قسط کے تحت ₹2,482 کروڑ جاری کیے ہیں۔ ریاستی گارنٹی اسکیموں کے نفاذی ادارے کے نائب صدر و رکن کونسل دنیش گولی گوڑا نے بتایا کہ آئندہ دو دن میں ریاست کی 1.24 کروڑ خواتین کے بینک کھاتوں میں رقم پہنچنے کی توقع ہے۔
دنیش گولی گوڑا کے مطابق، گروہا لکشمی اسکیم کے تحت اب تک 32 قسطوں میں ہر مستحق خاتون کو مجموعی طور پر ₹64,000 فراہم کیے جاچکے ہیں۔ اب 33ویں قسط کی رقم جاری ہونے کے بعد فی مستحق خاتون کو ملنے والی مجموعی رقم ₹66,000 ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خشک سالی کے حالات میں یہ مالی امداد خواتین کو معاشی استحکام فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ دسہرہ کے موقع پر اسکیم کی رقم جاری کرنے پر انہوں نے وزیر اعلیٰ ڈی۔ کے۔ شیوکمار سے اظہارِ تشکر کیا۔