Sun, 16 Nov 2025 17:44:58
بنگلورو پولیس کی سنٹرل کرائم برانچ (CCB) اور اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے ایک بڑی کارروائی میں شہر میں جعلی نندنی برانڈ گھی تیار کر کے فروخت کرنے والے بین ریاستی ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ تقریباً 8136 لیٹر جعلی گھی، خام مال، پیکنگ مشینیں اور چار مال بردار گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ ضبط شدہ سامان کی کل مالیت تقریباً 1.26 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
View more
Sun, 16 Nov 2025 16:47:48
کرناٹکا حکومت کی کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے اس کی از سرنو تشکیل کے لئے کانگریس ہائی کمان کی طرف سے گرین سگنل ملنے کی خبر ہے۔
View more
Sun, 16 Nov 2025 09:18:54
کرناٹک کے الند اسمبلی حلقے میں ووٹر لسٹ سے ناموں کو مبینہ طور پر غائب کرنے اور بڑے پیمانے پر جعلی درخواستیں جمع کرانے کے معاملے میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) نے پہلی اہم گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
View more
Sat, 15 Nov 2025 18:32:01
منگلورو کے قریب ہفتہ کی صبح چند گھنٹوں کے اندر پیش آئے دو الگ الگ خوفناک سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پہلا حادثہ بی سی روڈ (بنٹوال تعلقہ) میں پیش آیا، جبکہ دوسرا حادثہ سورتکل پولس تھانہ حدود کے پنمبور میں پیش آیا۔
View more
Sat, 15 Nov 2025 12:05:22
وزیرِ اعلیٰ سدارامیا نے آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ’’جدید ہندوستان کا معمار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر، صنعتوں کی بنیاد، زراعت، آبپاشی نظام اور سائنسی ترقی کے پیچھے نہرو کی دوراندیشی کارفرما رہی ہے۔ وہ آج ودھان سودا کے مشرقی صحن میں نہرو جی کے یومِ پیدائش کے موقع پر ان کے مجسمے پر گلدستہ نذرانۂ عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
View more
Sat, 15 Nov 2025 11:43:10
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے جمعہ (14 نومبر) کو اعلان کیا کہ گنے سے بھرے ٹریکٹروں اورٹرالیوں میں لگی آگ کے سلسلے میں مکمل تحقیقات کرائی جائے گی، تاکہ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی جا سکے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ جمعرات (13 نومبر) کو اس وقت پیش آیا جب کسان اپنی فصل کے لیے 3500 روپے فی ٹن قیمت مقرر کرنے کے مطالبے کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے۔
View more
Thu, 13 Nov 2025 11:49:05
دارالحکومت دہلی کے لال قلعہ علاقے میں پیش آئے کار بم دھما کے بعد مرکزی حکومت حرکت میں آگئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کل شام ایک ہنگامی سیکورٹی میٹنگ طلب کی گئی ، جس میں دھماکے تحقیقات ، حفاظتی انتظامات اور ممکنہ دہشت گرد نیٹ ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
View more
Thu, 13 Nov 2025 11:42:34
ریاست کے ضلع باگل کوٹ میں گنے کے کاشتکاروں نے بڑے پیمانے پر احتجا ج کرتے ہوئے مدھول اور جمکھنڈی کے درمیان مرکزی شاہراہوں کو بلاک کردیا ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک گنے کی قیمت فی ٹن 3500 روپئے مقر نہیں کی جاتی ، تب تک احتجاج جاری رہے گا۔ احتجا ج کے باعث مدھول ۔ جمکھنڈی اور بودنی پی ایم سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل رہی۔ دکانیں بندرہیں اور مقامی نقل و حمل بری طرح متاثر ہوئی ۔
View more
Mon, 10 Nov 2025 17:00:17
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر کرناٹک کے وزیر پریانک کھرگے نے کہا کہ ’’موہن بھاگوت نے رضاکاروں کے ساتھ اپنے ایکو چیمبر میں جواب دیا۔ یہ غور کرنے لائق عمل ہے۔‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy