Sat, 28 Dec 2019 19:47:30
جمہوریت کی بنیاد آزادی،انصاف،مساوات اور سماجی ہم آہنگی ہے۔ ان چیزوں کے بغیر جمہوریت کامیاب،مضبوط اور ترقی یافتہ نہیں ہوسکتی ہے۔ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک اسی بنیاد پر کہاجاتاہے کہ یہاں تمام طبقات کو مذہبی،لسانی،تہذیبی آزادی حاصل ہے۔ اظہاررائے کی آزادی کا حق ہے۔ احتجاج کرنا اور ظلم کے خلاف بولنا جمہوریت کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے اور یہی کسی ملک میں جمہوریت کی شان ہوتی ہے لیکن حالیہ د
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:23:50
سابق صدر اور پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:19:22
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی کی 12 ویں برسی پر راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کا اہتمام کیا۔ اسی مقام کے قریب 27 دسمبر 2007 کو بے نظیر بھٹو کو انتخابی جلسے کے اختتام پر خود کش حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔جلسے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کہتی تھیں کہ جس ملک میں غریب اور مزدور کا پیٹ خالی ہو وہ ملک مضبوط نہیں ہو
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:11:30
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعے کے دن ایک ہزار سے زائد افراد نے سخت پہرے کے حصار والے چینی سفارت خانے کی جانب ریلی نکالی۔ وہ چین کی جانب سے اویغور کی مسلمان آبادی کیخلاف برتے جانے والے رویے پر احتجاج کر رہے تھے۔مظاہرین میں سے زیادہ تر نے سروں پر پٹی باندھ رکھی تھی جس پر ’اویغور بچاؤ‘ لکھا تھا۔
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:08:01
فلپائن نے زیرِ حراست اپوزیشن رہنما اور انسانی حقوق کی کارکن لیلیٰ ڈی لیما کی حمایت کرنے پر دو امریکی سینیٹرز کے فلپائن داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فلپائنی صدر کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے اس معاملے میں فلپائن پر پابندیاں لگانے کی کوشش کیں تو فلپائن امریکی شہریوں کے لیے ویزا شرائط سخت کر دے گا۔
View more
Sat, 28 Dec 2019 18:59:41
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام کے جنگ زدہ صوبے ادلب میں حالیہ دو ہفتوں کے دوران روس اور شامی افواج کی تازہ کارروائیوں کے باعث دو لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد ملک کے دیگر حصوں کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی اور روسی افواج کی بمباری نے اس علاقے میں مزید تباہی مچائی ہے۔
View more
Tue, 24 Dec 2019 19:21:36
روس صدر پوٹن کو لے کر ایک ریل گاڑی کریمیا سے روس پہنچ گئی اور روس کے طویل ترین ریلوے پل نے اب کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ پل انیس کلومیٹر طویل ہے اور کریمیا یوکرائن کا وہ علاقہ ہے جس صدر پوٹن نے روس میں شامل کر لیا تھا۔
View more
Tue, 24 Dec 2019 19:18:28
انڈونیشیا میں ایک بس حادثہ میں کم ازکم 25 افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ جنوبی سماٹرا صوبہ میں پیر کو رات دیر گئے اس وقت پیش آیا، جب بس ایک گہری کھائی میں گرنے کے بعد ندی میں ڈوب گئی۔مقامی پولیس کے ترجمان ڈالی گومارا نے بتایا کہ بس بینگ کولو سے جنوبی سماٹرا کے دارالحکومت پالیمبانگ جا رہی تھی۔ بس نصف شب سے ذرا پہلے ڈیڑھ سو میٹر گہری کھائی میں جا گری۔
View more
Tue, 24 Dec 2019 19:15:01
مشرقی وسطیٰ میں تحریر اور ویڈیو میسیج کی ایک مقبول ترین موبائل ایپ ’ٹوٹاک‘ کو لاکھوں صارفین کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان خبروں کے بعد ایپل اور گوگل نے یو اے ای میں بنائی گئی اس ایپ کو ہٹا دیا ہے۔سائبر سکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ٹوٹاک‘ ایپ اس انداز سے ڈیزائن کی گئی ہے کہ پیچھے سے کچھ کیے بغیر ہی صارف کی نقل و حرکت اور اس کی تمام باتوں کی با آسانی جاسوسی کی جا سکتی ہے۔ اس سے متعلق
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy